Abandoned claim | ناقابل غور دعوی/ ابینڈنڈ کلیم

اگر آپ اپنے بنیادی فارم (BOC) کی مقررہ تاریخ یا پھر قانونی پیشی پر جانا بھول گۓ ہیں تو IRB-RPD کے مطابق آپ کی پناہ گزینی کی درخواست اب "ناقابل غور/ ابینڈنڈ ” سمجھی جاۓ گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے دعوے کو جاری نہیں رکھ سکتے یا پھر مستقبل میں بھی ایسا دعوی نہیں کر سکتے۔ اگر آپکا دعوی ناقابل غور ہے تو آپ نظرثانی کے لیۓ درخواست دے سکتے ہیں، مگر یہ بہت مشکل ہے۔

Alternative to Detention (ATD) | حراست کا متبادل/ الٹرنیٹیو ٹو ڈیٹنشن (ATD)

‎وہ اختیار جوامیگریشن کی وجوہات کی بنا پر روکے جانے والوں کو دیا جاتا ہے۔ وہ یہ کہ رہا ہونے کے بعد وہ کسی نہ کسی صورت میں کینیڈا کی حکومت کے ساتھ رابطے میں رہیں، مثالا باقاعدگی کے ساتھ حکومت کو رپورٹ کرتے رہیں یا پھر کوئی بانڈ بھریں۔ کینیڈا امیگریشن اینڈ ریفیوجی بورڈ- امیگریشن ڈویژن (IRB-ID) یہ شرائط طے کرتی ہے۔

Appellant | اپیل کنندہ

وہ شخص جس کا پناہ گزینی کا دعوی IRB-RPD نے مسترد کر دیا ہو اور اس نے IRB-RAD سے نظرثانی کی اپیل (درخواست) کی ہو۔

Asylum seeker | پناہ کے متلاشی

ساری دنیا میں یہ لفظ ایسے شخص کے لیۓ استعمعال ہوتا ہے, جو اپنا ملک چھوڑ کر کسی دوسرے ملک میں پناہ لینا چاہتا ہو۔ کینیڈا میں، اس کی بجاۓ "ریفیوجی کلیمنٹ” یا "پناہ گزینی کے دعویدار” کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ عام طور پر، اس سےمراد وہ شخص ہوتا ہے جس نے کینیڈا کی حکومت سے پناہ گزینی کے تحفط کیلۓ درخواست کی ہو۔

Basis of Claim (BOC) Form | بنیادی کلیم فارم (BOC)

بنیادی کلیم فارم آپ کے پناہ گزینی کے دعوے کی سب سے اہم دستاویز ہے۔ پناہ گزینی کے دعویدار کو پناہ گزینی کے دعوی کے طریقہ کار کے شروع میں اس فارم کو لازماً مکمل کرنا چاہیۓ۔ اس فارم میں درج معلومات IRB-RPD کو آپ کے دعوی کا فیصلہ کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

Basis of Claim amendment | بنیادی کلیم کی ترمیم

یعنی اپنا بنیادی کلیم (BOC) فارم بھیجنے کے بعد آپ کو اس میں کوئی تبدیلی کرنے کی ضرورت ہو۔ آپ کو ہر کی گئی تبدیلی کو انڈر لائن کرنا چاہیۓ اور اس کے ساتھ ایک اعلانیہ منسلک کرنا چاہیۓ جس میں یہ درج ہو کہ معلومات مکمل، سچ اور درست ہیں۔ اپنے بنیادی کلیم (BOC) کی ترامیم اپنی پناہ گزینی کی سماعت سے کم از کم دس دن پہلے تک IRB-RPD کو دے دیں۔

Biometric Instructions Letter (BIL) | بایومیٹرک ہدایات کا خط (BIL)

ایک خط جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے انگلیوں کے نشانات اور تصاویر لینی چاہئیں (آپ کی بایو میٹرکس)۔

Calgary Legal Guidance (CLG) | کیلگری لیگل گائیڈنس (CLG)

ایک غیر منافع بخش قانونی تنظیم جو البرٹا میں ان لوگوں کو مفت قانونی مدد فراہم کرتی ہے جو خدمات کے لیے ادائیگی نہیں کر سکتے۔

Canada Border Services Agency (CBSA) | کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی (CBSA)

کینیڈا کی سرحدی پولیس فورس۔ پناہ گزینی کا دعوی کون کر سکتا ہے اسکا فیصلہ کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی (CBSA) کینیڈا کے داخلی راستوں پہ کرتا ہے اور اس صورت میں اس دعویدار کی معلومات IRB کو بھیج دیتا ہے۔

‎‎CBSA کینیڈا کی سرحدوں کو کنٹرول کرتا ہے اور یہ فیصلہ بھی کہ کون کینیڈا میں داخل ہو سکتا ہے اور کسکو یہاں سے جانا چاہیۓ۔ اگر پناہ گزینی کا دعوی نامنظور ہو جاۓ تو CBSA دعویدار کو کینیڈا سے برطرف کر دیتا ہے۔ ایسی صورت میں ان کے پاس کینیڈا میں رہنے کا کوئی دوسرا قانونی راستہ نہیں ہوتا۔

Community Legal Assistance Services For Saskatoon Inner City (CLASSIC) | ساسکاٹون اندرون شہر کے لیےسماجی قانونی معاونت کی خدمات (CLASSIC)

ایک تنظیم جو ساسکاٹون میں ان لوگوں کے لیے مفت، پیشہ ورانہ اور رازدارانه قانونی خدمات فراہم کرتی ہے، جنہیں غربت اور ناانصافی کا سامنا ہے اور وہ قانونی مشاورت یا وکیل کی استطاعت نہیں رکھتے۔

Convention Refugee | روایتی پناہ گزین/ کنونشن ریفیوجی

پناہ گزینوں کی حیثیئت کے بارے میں 1951 کے جنیوا کنونشن کے مطابق ایک شخص جو پناہ گزینی کی تعریف پر پورا اُترتا ہے۔ یہ تعریف کینیڈا کے قانون میں استعمال ہوتی ہے اور دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر قابل قبول ہے۔
اس تعریف پر پورا اترنے والے شخص کا اپنے ملک سے باھر ہونا ضروری ہے اور اسکے پاس ایذا رسانی کے خوف کی موزوں وجوہات ہوں، جو اسکی نسل ، مزہب، قومیت مخصوص سوشل طبقے کا ممبر یا سیاسی راۓ کا حامل ہونے کی وجہ سے لاحق ہوں۔
کینیڈا میں روایتی پناہ گزین کے طور پر قبول کیے جانے کے لیۓ امیگریشن اینڈ ریفیوجی بورڈ آف کینیڈا – ‎ریفیوجی پروٹیکشن ڈویژن (IRB-RPD) کے ایک ممبر کو یہ فیصلہ کرنا ضروری ہے:-

1 آپ کی حکومت آپ کی حفاظت نہیں کر سکتی۔
1- آپ صحیح معنوں میں اپنے ملک واپس جانے سے خوفزدہ ہیں۔
2- آپ کے پاس اپنی ملکی صورتحال کی بنیاد پر ڈرنے کی مناسب وجوحات ہیں۔
3- آپ اپنے ملک کے کسی بھی حصّے میں معقول اور محفوظ طور پر نہیں رہ سکتے۔
4- آپ کینیڈا میں پناہ گزینی کا دعوی‏ کر سکتے ہیں۔

De Facto Family Members | ڈی فیکٹو یا ہقیقی خاندانی افراد

ڈی فیکٹو یعنی ہقیقی خاندانی افراد وہ اشخاص ہیں جو IRCC کی خاندان کے رکن افراد کی تعریف پر پورا نہیں اترتے مثلاّ 22 سال سے زیادہ کا بیٹا یا بیٹی۔

Designated Foreign National (DFN) | متعّین کردہ غیر ملکی شہری (DFN)

ایک ایسا شخص جو ایسے گروپ کا حصّہ بن کر کینیڈا پہنچتا ہے جسے کینیڈا کی حکومت "بے ضابطہ وارد ہونے والا” گروپ سمجھتی ہے۔ DFN کہلاۓ جانے والے ان افراد کے لیے مخصوص اصول ہیں جو ان کے دعویٰ کے طریقہ کار اور انکی حراست پر نافذ ہوتے ہیں۔

Designated Representative | نامزد کردہ نمائندہ

18 سال سے کم عمر کے بچے یا ایک بالغ شخص جو پناہ گزینی کے طریقے یا IRB کے ساتھ ہونے والے دیگر طریقہ کار کو خود نہ سمجھ سکتا ہو، ان کے لیۓ IRB-RPD کا منتخب کردہ وہ شخص جو ان کے مفاد کا تحفظ چاہتا ہو۔ یہ نامزد کردہ نمائندہ عموماّ والدین میں سے ایک، قانونی سرپرست، خاندان کا کوئی فرد یا دوست ہوتا ہے۔ اگر ان سب میں سے کوئی بھی دستیاب نہ ہو تو IRB-RPD اجرت پر کسی کو لے لیتا ہے۔

Detain | حراست میں رکھنا

امیگریشن ہولڈنگ سینٹر یا صوبائی یا علاقائی جیل میں حراست میں رکھنا۔

Edmonton Community Legal Centre (ECLC) | ایڈمنٹن کمیونٹی لیگل سینٹر (ECLC)

ایک تنظیم جو ایڈمنٹن کے علاقے میں کم یا درمیانی آمدنی والے لوگوں کو مفت قانونی معلومات اور مشورہ فراہم کرتی ہے۔

Edmonton Mennonite Centre for Newcomers (EMCN) | نئے آنے والوں کے لیےایڈمنٹن مینونائٹ سنٹر/ ایڈمنٹن مینونائٹ سنٹر فار نیو کمرز (EMCN)

ایڈمنٹن کے علاقے میں کام تلاش کرنے، انگریزی سیکھنے، آباد ہونے اور کمیونٹی میں شامل ہونے کے لیے نئے آنے والوں کے لیے ایک تنظیم۔

Eligibility interview | اہلیت کا انٹرویو

وہ انٹرویو جو کینیڈا کی سرحدی پولیس فورس (CBSA) یا امیگریشن، ریفیوجی اینڈ سٹیزنشپ کینیڈا(IRCC) میں کام کرنے والے کسی افسر کے ساتھ ہو۔ جس میں آپ اپنی ذاتی معلومات فراہم کرتے ہیں جو یہ فیصلہ کرنے میں مدد کرتی ہیں کہ آیا آپ کو کینیڈا میں پناہ گزینی کا دعوی کرنے کی اجازت ہے۔

Evidence | شواہد

تمام معلومات جو آپ کے دعویٰ میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ یہ کسی بھی قسم کے کاغذات، خطوط، اخبارات کے مظامین، طبی (میڈیکل) یا نفسیاتی رپورٹس، تصاویر اور آڈیو یا ویڈو ریکارڈنگ بھی ہو سکتی ہیں۔

Excluded person | خارج کردہ شخص

خارج کردہ شخص وہ ہے جو "روایتی پناہ گزین” یا پھر "محفوظ شخص” نہیں ہوسکتا مثلا:

  • وہ شخص جس سے، کینیڈا سے باہر، کوئی سنگین جرم سرزد ہوا ہو
  •  وہ شخص جس کے پاس کسی دوسرے محفوظ ملک کی شہریت یا مستقل رہائش کا حق ہو

وہ لوگ جنہیں پناہ گزینی کا دعویٰ کرنے سے خارج کر دیا گیا ہو وہ اس کی بجاۓ پری ریموول رسک اسیسمنٹ (PRRA) (یعنی برطرفی سے پہلے کے خطرے کا اندازہ لگانا) کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

File review process (FRP) | فائل پر نظرثانی کا طریقہ کار/ فائل رویو پراسس (FRP)

IRB-RPD میں پناہ گزینی کے دعووں کا وہ طریقہ کار جس میں سماعت کے بغیر بھی دعویٰ قبول کیا جا سکتا ہے۔ یا ممکنہ طور پر مختصر سماعت کے بعد قبول کر لیا جاۓ گا۔ IRB-RPD آپ کو بتاۓ گا اگر وہ آپ کے دعوے کو اس طریقہ کار کے لیۓ منتخب کرے گا۔

Humanitarian and compassionate application (H&C) | انسانی ہمدردی اور رحم دلی کی درخواست (H&C)
ایک شخص جو امیگریشن پروگرام کے تحت کینیڈا میں مستقل رہائشی ہونے کا اہل نہیں ہے اسے انسانی ہمدردی  اور رحم دلی کی بنا پر مستقل رہائش کی درخواست دینے کی اجازت مل سکتی ہے۔ ایسا اکثر نہیں ہوتا۔ IRCC جانچتا ہے:
  • وہ شخص کینیڈا میں کس حد تک آباد ہے۔
  • کینیڈا میں اس کے خاندان کے عمومی تعلقات
  • متاثرہ بچوں کے بہترین مفادات، اور
  • وہ مشکلات، جن کا سامنا اسے مستقل رہائش کی درخواست دینے کے لیے، کینیڈا چھوڑنے کی صورت میں  کرنا پڑے گا۔
IRCC ان خطرات کے عوامل پر غور نہیں کرتا جو پناہ گزینوں کے دعوے یا پری ریموول رسک اسیسمنٹ (PRRA) کا حصہ ہیں۔
Immigration and Refugee Board of Canada – Immigration Appeal Division (IRB-IAD) | امیگریشن اینڈ ریفیوجی بورڈ آف کینیڈا – امیگریشن اپیل ڈویژن (IRB-IAD)

یعنی کینیڈا کے بورڈ براۓ مہاجرین اور پناہ گزین کی میگریشن اپیل ڈویژن۔ یہ IRB کی چار ڈویژنوں میں سے ایک ہے۔ یہ ڈویژن مہاجرین کی اپیلوں کا بندوبست سنبھالتی ہے، جن میں سپانسرشپ سے متعلق اپیلیں، معزولی کے احکامات اور مستقل رہائش کی برطرفی
شامل ہے۔

Immigration and Refugee Board of Canada – Immigration Division (IRB-ID) | امیگریشن اینڈ ریفیوجی بورڈ آف کینیڈا – امیگریشن ڈویژن (IRB-ID)

یہ IRB کے چار ڈویژنوں میں سے ایک ہے۔ اگر آپ کو حراست میں لیا جاتا ہے، تو IRB-ID آپ کی حراستی نظر ثانی کی سماعت کرے گا اور فیصلہ کرے گا کہ آیا آپ کو رہا کیا جائے گا یا آپ کو حراست میں رکھا جائے گا۔

Immigration and Refugee Board of Canada – Refugee Appeal Division (IRB-RAD) | امیگریشن اینڈ ریفیوجی بورڈ آف کینیڈا – ریفیوجی اپیل ڈویژن (IRB-RAD)

یہ IRB کے چار ڈویژنوں میں سے ایک ہے۔ اگر IRB-RPD آپ کے پناہ گزینی کے تحفّظ کے لیے کیے گۓ دعوے کو مسترد کر دیتا ہے، تو آپ IRB-RAD میں اپیل (نظر ثانی کی درخواست) کر سکتے ہیں ۔

Immigration and Refugee Board of Canada – Refugee Protection Division (IRB-RPD) | امیگریشن اینڈ ریفیوجی بورڈ آف کینیڈا – ریفیوجی پروٹیکشن ڈویژن (IRB-RPD)

یہ IRB کے چار ڈویژنوں میں سے ایک ہے۔ اگر CBSA یا IRCC کہتا ہے کہ آپ پناہ گزینی کا دعویٰ کر سکتے ہیں، تو وہ آپ کی معلومات IRB-RPD کو بھیج دیتے ہیں۔ IRB-RPD پناہ گزینی کی سماعت کرتا ہے اور آپ کے دعوے کا فیصلہ کرتا ہے۔

Immigration and Refugee Board of Canada (IRB) | کینیڈا کا بورڈ براۓ مہاجرین پناہ گزین/ امیگریشن اینڈ ریفیوجی بورڈ آف کینیڈا (IRB)

کینیڈا کا بورڈ براۓ مہاجرین پناہ گزین (IRB) ایک بڑی، خود مختار ٹربیونل (مخصوص قسم کی عدالت) ہے۔ یہ مہاجرین اور پناہ گزینوں کے معاملات کے دیانتدارانہ فیصلے کرنے کا ذمہ دار ہے بشمول یہ کہ کسے پناہ گزینی کا تحفّظ درکار ہے۔ IRB کی چار ڈویژنیں ہیں:  IRB-RPD, IRB-RAD, IRB-ID, IRB-IAD.

Immigration and Refugee Legal Clinic (IRLC) | امیگریشن اینڈ ریفیوجی لیگل کلینک (IRLC)

وینکوور میں مقیم، ایک تنظیم جو BC میں کم آمدنی والے لوگوں کے لیے مفت قانونی مشورے اور نمائندگی فراہم کرتی ہے۔ وہ ان افراد اور خاندانوں کی مدد پر توجہ مرکوز کرتے ہیں جن کے امیگریشن یا پناہ گزینی کے قانونی مسائل روایتی قانونی امداد کے نظام میں شامل نہیں ہیں۔

Immigration and Refugee Protection Act (IRPA) | امیگریشن اینڈ ریفیوجی پروٹیکشن ایکٹ (IRPA)

کینیڈا میں امیگریشن اور پناہ گزینی کے دعووں کے بارے میں بنیادی قانون، جسے امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا (IRCC) اور کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی (CBSA) استعمال کرتی ہیں۔

Immigration Holding Centre (IHC) | امیگریشن ہولڈنگ سینٹر (IHC)

ایک جگہ جہاں آپ کو امیگریشن کی وجوہات کی بنا پر حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔

Immigration Medical Exam (IME) | امیگریشن میڈیکل امتحان (IME)

ایک طبی معائنہ جو آپ کو پناہ گزینی کے دعوے کے عمل کے دوران کرانا ہو گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کے کینیڈا میں ہونے کی وجہ سے صحت عامہ یا حفاظت سے متعلق کوئی تشویش نہیں ہے۔

Immigration, Refugees and Citizenship Canada (IRCC) | امیگریشن، ریفیوجی اینڈ سٹیزنشپ کینیڈا (امیگریشن، مہاجرین اور شہریت کینیڈا) (IRCC)
کینیڈا میں امیگریشن اور مہاجرین کے معاملات کی مجموعی ذمہ داری IRCC کے پاس ہے۔ یہ تارکین وطن کی آمد کی نگرانی کرتا ہے، وزیٹر ویزا، ورک اور وزیٹر پرمٹ (کام اور مطالعہ کے اجازت نامے) جاری کرتا ہے، اور شہریت دیتا ہے۔ IRCC فیصلہ کرتا ہے کہ کون کینیڈا کے اندر پناہ گزینی کے تحفظ کا دعویٰ کر سکتا ہے اور فیصلے کے لیے IRB کو دعوے بھیجتا ہے۔
Interim Federal Health Program (IFHP) | عبوری وفاقی صحت پروگرام/ انٹیرم فیڈرل ہیلتھ پروگرام (IFHP)

وہ پروگرام جو، پناہ گزینی کے دعویداروں سمیت، ان لوگوں کو صحت کی دیکھ بھال کے کچھ عارضی فوائد دیتا ہے جو  صوبائی یا علاقائی ہیلتھ انشورنس کے لیے اہل نہیں ہیں۔

Internal Flight Alternative (IFA) | متبادل اندر ونی پرواز/ انٹرنل فلایئٹ الٹرنیٹیو (IFA)

یہ پناہ گزینی کے دعوے کے عمل میں ایک قانونی مسئلہ ہے۔ IFA آپ کے آبائی ملک کا وہ شہر یا علاقہ ہے، جہاں آپ  محفوظ طریقے سے منتقل ہو سکتے ہیں۔ آپ کے پناہ گزینی کے دعوے کے عمل میں، آپ کو یہ ظاہر کرنا ضروری ہو گا کہ آپ کے چھوڑے ہوئے ملک کے کسی بھی حصے میں آپ کے لیے رہنا محفوظ نہیں ہے۔

Law Students’ Legal Advice Program (LSLAP) | قانون کے طلباء کا قانونی مشورہ پروگرام (LSLAP)

یہ برٹش کولمبیا یونیورسٹی میں قانون کے طلباء کے ذریعہ چلایا جانے والا ایک غیر منافع بخش پروگرام ہے۔ وہ گریٹر وینکوور ایریا میں ان کلائنٹس کو مفت قانونی مشورہ اور نمائندگی فراہم کرتے ہیں جو قانونی مدد کے متحمل نہیں ہیں۔

Legal Aid Alberta (LAA) | قانونی امداد البرٹا/ لیگل ایڈ البرٹا (LAA)

عوامی طور پر مالی اعانت سے چلنے والی، غیر منافع بخش تنظیم جو البرٹا میں لوگوں کو سستی قانونی خدمات فراہم کرتی ہے۔

Legal Aid British Columbia (LABC) | قانونی امداد برٹش کولمبیا/ لیگل ایڈ برٹش کولمبیا (LABC)

ایک غیر منافع بخش تنظیم جو، برٹش کولمبیا میں، لوگوں کو قانونی معلومات، مشورہ اور نمائندگی کی خدمات فراہم کرتی ہے۔

Legal Aid Manitoba (LAM) | قانونی امداد مانیٹوبا (LAM)

ایک تنظیم جو مینیٹوبا میں اہل افراد کو قانونی نمائندگی دیتی ہے۔

 

Legal Aid Ontario (LAO) | لیگل ایڈ اونٹیریو (LAO)

ایک تنظیم جواونٹیریو میں کم آمدنی والے لوگوں کو قانونی مدد فراہم کرتی ہے۔

Lesbian, Gay, Bisexual, Trans, Queer (LGBTQ) | لیسبیئن، گے، بائی سیکشوئل، ٹرانس، کوئیر (LGBTQ)

کسی شخص کے جنسی رجحان کا حوالہ دینے کی شرائط۔

Manitoba Interfaith Immigration Council (MIIC) | مینیٹوبا انٹرفیتھ امیگریشن کونسل (MIIC)

ایک تنظیم جو مینیٹوبا میں رہنے والے پناہ گزینوں اور تارکین وطن کا ‎خیرمقدم کرتی ہے اور ان کے لیے آبادکاری کی خدمات فراہم کرتی ہے۔

Member | رکن/ ممبر

بورڈ ممبر یا فیصلہ ساز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہ شخص IRB-RPD کے لیے کام کرتا ہے اور پناہ گزینوں کے تحفظ کے لیے آپ کے دعوے پر فیصلہ کرتا ہے۔ دیگر IRB ڈویژنوں میں بھی ممبران ہوتے ہیں جو مختلف مسائل کا فیصلہ کرتے ہیں۔

Minister | وزیر/ منسٹر

یہ منسٹر آف امیگریشن، ریفیوجیز اور سٹیزن شپ کینیڈا یا منسٹر آف پبلک سیفٹی ہے۔ پناہ گزینی کے طریقہ کار میں اور IRB کے سامنے دیگر سماعتوں میں ان کی نمائندگی وزیر کے وکیل کرتے ہیں۔

Minister’s Counsel | وزیر کے وکیل

ایک نمائندہ جو CBSA (وزیر برائے عوامی تحفّظ) یا IRCC (وزیر برائے امیگریشن، مہاجرین، اور شہریت) کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ نمائندہ یعنی وزیر کا وکیل آپ کے پناہ گزینی کے دعوے اور IRB کے سامنے دیگر کارروائیوں میں حصہ لے سکتا ہے۔

National Documentation Package (NDP) | قومی دستاویزی پیکیج (NDP)

اُن عوامی دستاویزات کی فہرستیں جو کسی ملک کے حالات کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں۔ IRB ان پیکجوں کو تیار کرتا ہے۔ NDPs کو پناہ گزینی کے دعوے کے دوران بطور ثبوت استعمال کیا جاتا ہے۔

Non-Governmental Organization (NGO) | غیر سرکاری تنظیم (این جی او)

آبادکاری ایجنسیوں، خدمات فراہم کرنے والے، اور کمیونٹی تنظیموں کے نام سے جانی جانے والی یہ تنظیمیں کینیڈا میں پناہ گزینی کے دعویداروں کی کئی مختلف طریقوں سے مدد کرتی ہیں اور کینیڈا کی حکومت سے وابستہ نہیں ہیں۔

Notary Public | نوٹری پبلک

نوٹری پبلک جسے "نوٹری” کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ شخص قانونی طور پر دستخط کرنے کے دوران سرکاری گواہ کے طور پر کام کر سکتا ہے۔ ایک نوٹری یہ کہہ سکتا ہے کہ دستاویزات اصل کی عین نقل ہیں۔ ایک گواہ یا آپ کے کیس کا کوئی اور معاون، نوٹری کی موجودگی میں قسم اٹھا سکتا ہے کہ ان کا بیان درست ہے۔

Notice of Decision | فیصلے کا نوٹس

فیصلے کا نوٹس ایک تحریری نوٹس ہے جو آپ کو بزریعہ ڈاک یا ای میل سے موصول ہوتا ہے۔ یہ نوٹس بتاتا ہے کہ IRB-RPD نے آپ کا دعوی قبول کر لیا ہے یا مسترد کر دیا ہے اور ساتھ ہی اسکی وجوہات بھی بتاتا ہے۔

Notice to Appear (NTA) | نوٹس ٹو اپّیئر (حاضر ہونے کا نوٹس) (NTA)
IRB-RPD سے آپ کو ملنے والا کئی صفحوں پر مبنی خط جو آپ کو بتاتا ہے کہ سماعت کی تاریخ طے ہوچکی ہے اور آپ کا حاضر ہونا ضروری ہے۔
Permanent resident | مستقل رہائشی

ایسا شخص جو کینیڈا کا شہری نہیں ہے مگر مستقل طور پر کینیڈا میں رہ سکتا ہے۔ مستقل رہائشی دوسرے ممالک کے شہری ہوتے ہیں اور ان کے پاس کینیڈا میں داخل ہونے کا حق ہوتا ہے۔

کینیڈا میں عارضی طور پر رہنے والا شخص، مثلا طالب علم یا کارکن، مستقل رہائشی نہیں ہوتا۔

بیرون ملک سے دوبارہ آباد ہونے والے پناہ گزین حکومت کے تعاون سے چلنے والے پناہ گزینی پروگرام یا نجی طور پر سپانسر کیے گۓ پناہ گزینی کے پروگرام کے ذریعے مستقل رہائشی بن سکتے ہیں۔

وہ شخص جو کینیڈا میں پناہ گزینی کا دعویدعویٰ کرتا ہے اسی وقت مستقل رہائشی نہیں بن جاتا۔ امیگریشن اینڈ ریفیوجی بورڈ (IRB) کی طرف سے ان کے دعوے کی منظوری کے بعد انہیں مستقل رہائشی حیثیت حاصل کرنے کے لیۓ درخواست دینی ہو گی۔

Persecution | ظلم و ستم

سنگین نقصان جس سے انسانی حقوق کو خطرہ ہو یا ان کی خلاف ورزی ہو اور جو بار بار یا مسلسل ہو۔ اسکی قانونی تعریف پیچیدہ ہے۔ کسی وکیل سے پوچھیں کہ یہ تعریف آپ کے پناہ گزینی کے دعوے پر کیسے لاگو ہوسکتی ہے۔ اس کی مثالیں ہیں، تشدّر، مار پیٹ، جان سے مارنے کی دھمکیاں، جبری نس بندی، زبردستی زنانہ خطنے، زبردستی کی شادی، غیر متشدّد سیاسی سرگرمیوں کی بنا پر قید اور جنسی زیادتی۔

Person in Need of Protection | تحفّظ کا ضرورت مند شخص/ پرسن ان نیڈ آف پروٹیکشن

ایک شخص جو روائتی پناہ گزین کی تعریف پر پورا نہیں اترتا مگر پھر بھی اسے پناہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ کینیڈا میں موجود وہ شخص جسے اسکے اپنے ملک یا اس ملک میں جہاں وہ عام طور پر رہتا ہے (اگر اسکا اپنا کوئی ملک نہیں ہے تو) میں واپس بھیجا جاۓ تو اسے خطرہ ہو سکتا ہے۔ ایسا ان کے ملک کے ارباب اختیار کی طرف سے تشّدد کے خطرے یا پھر ان کی جان کو خطرے یا سفاکانہ اور غیرمعمولی سلوک یا سزا کی بنا پر ہو سکتا ہے۔

کینیڈا میں تحفّظ کا ضرورتمند شخص ہونے کے لیۓ IRB-RPD کے رکن کو ، جو آپ کےکیس کی سماعت کر رہا ہو، یہ فیصلہ بھی کرنا ہوتا ہے کہ:

  • آپ کی حکومت آپ کی حفاظت نہیں کر سکتی،
  • آپ ملک کے کسی دوسرے حصّے میں مناسب اور محفوظ طور پر نہیں رہ سکتے،
  •  آپ کو اپنے ملک میں خطرہ ہے جبکہ وہاں رہنے والے کسی اور کو یہ خطرہ نہیں ہے،
  • یہ خطرہ اس بنا پر نہیں ہے کہ آپ کا ملک آپ کو کسی ایسے عمل کی سزا دینا چاہتا ہے جو کینیڈا میں جرم ہے،
  • یہ خطرہ آپ کے ملک میں ناقص طبّی سہولیات کی بنا پر نہیں ہے،اور
  • آپ پناہ گزینی کا دعویٰ کرنے کے اہل ہیں۔
Port of Entry (POE) | داخلے کی گزرگاہ (POE)
وہ جگہ جہاں سے ایک شحض قانونی طور پر کینیڈا میں داخل ہو سکتا ، مثلا ائرپورٹ یہ کوئی سمندری یا زمینی راستہ۔
Pre-removal Risk Assessment (PRRA) | برطرفی سے پہلے کے خطرے کا اندازہ/ پری ریموول رسک اسیسمنٹ(PRRA)

IRCC کا طریقہ کار جو یہ فیصلہ کرتا ہے کہ اگر ایک شخص کو اس کے اپنے ملک واپس بھیج دیا جاۓ تو کیا وہاں اسے ظلم و ستم، تشّدد، جان کو خطرہ یا سفّاکانہ اور غیر معمولی سلوک یا سزا کا سامنا کرنا پڑے گا یا نہیں۔

Pro Bono Law Saskatchewan (PBLS) | پرو بونو لاء ساسکیچیوان (PBLS)

ایک غیر منافع بخش، غیر سرکاری تنظیم جو ساسکیچیوان میں کم آمدنی والے کلا ئنٹ کو مفت قانونی مشورہ فراہم کرتی ہے۔ PBLS ساسکیچیوان میں 14 مفت قانونی کلینک چلاتی ہے اور ان کے ساتھ شراکت دار ہے۔ PBLS حکومتی قانونی امداد اور نجی وکیل کی خدمات کے درمیان قانونی خدمات کے خلا کو پر کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

Programme régional d’accueil et d’intégration des demandeurs d’asile (PRAIDA) | پناہ کے متلاشیوں کے لیے علاقائی استقبال اور انتظام کا پروگرام (PRAIDA)

ایک تنظیم جو پناہ گزینی کے دعویداروں اور ان کے خاندانوں کے حقوق اور وقار کا احترام کرتے ہوئے ان کی بہبود کی حمایت کرتی ہے۔ اس کا مشن کیوبیک میں پناہ گزینی کے دعویداروں کی آباد کاری میں مدد کرنا ہے۔

Protected person | محفوظ شخص/ پروٹکٹڈ پرسن

وہ شخص:

  • جو روایتی پناہ گزین ہو یا کینیڈا سے باہر کینیڈا کے ویزا افسر کے مطابق وہ اسی طرح کے حالات کا شکار ہو۔
  • جو روایتی پناہ گزین (‎کنونشن ریفیوجی)  ہو یا امیگریشن اینڈ ریفیوجی بورڈ آف کینیڈا کے مطابق تحفّظ کا ضرورتمند شخص (پرسن ان نیڈ آف پروٹیکشن) ہو۔
  • جس کا برطرفی سے پہلے کے خطرے کا اندازہ منظور شدہ ہو (زیادہ تر کیسوں میں)۔
Ready Tour | ریڈی ٹور

پناہ گزینی کے دعویداروں کو اپنی پناہ گزینی کی سماعت کی تیاری میں مدد دینے کے لیۓ ایک فری تربیتی پروگرام۔ یہاں رجسٹر کریں۔

Refugee claimant | پناہ گزینی کا دعویدار/ ریفیوجی کلیمنٹ

وہ شخص جس نے کینیڈا میں پناہ گزینی کے تحفّط کی درخواست دے رکھی ہو اور کینیڈا کے امیگریشن اینڈ ریفیوجی کے بورڈ کی پناہ گزینوں کے تحفّظ کی ڈویژن (IRB-RPD) سے اپنے دعوے کے فیصلے کا منتظر ہو۔

Refugee Protection Claimant Document (RPCD) | پناہ گزینوں کے تحفظ کے دعویدار کی دستاویز/ ریفیوجی پروٹیکشن کلیمنٹ ڈاکیومنٹ (RPCD)

آپ کے پناہ گزینی کے دعوے کے بعد جو دستاویز آپ کو ملتی ہے وہ امیگریشن اینڈ ریفیوجی بورڈ آف کینیڈا (IRB) کو بھیجی جاتی ہے۔ یہ تصدیق کرتا ہے کہ آپ نے پناہ گزینی کا دعویٰ کیا ہے اور آیا آپ عبوری فیڈرل ہیلتھ پروگرام (IFHP) کے تحت ہیلتھ کوریج (صحت کی کوریج) کے لیے اہل ہیں یا نہیں۔

Refugee travel document | پناہ گزین کی سفری دستاویز

یہ دستاویز کینیڈا میں "محفوظ شخص” کے حامل لوگوں کو دی جاتی ہے تاکہ وہ کینیڈا سے باہر سفر کرنے کے لیۓ، پاسپورٹ کی جگہ، اسے استعمال کر سکیں۔ پناہ گزین کی سفری دستاویز کہیں بھی سفر کرنے کے لیۓ استعمال کی جا سکتی ہے سواۓ اس ملک کے جس کا وہ شہری ہے یا وہ ملک جسے وہ ظلم و ستم کی بنا پر چھوڑ چکا ہے۔

Removal order | برطرفی کا حکم
یہ وہ آرڈر ہے جو کسی شخص کے خلاف کیا جاتا ہے کہ اسے لازماً کینیڈا چھوڑ دینا چاہیۓ۔
CBSA کے افسر یا IRB تین اقسام کے برطرفی کے احکامات دیتے ہیں۔
  • روانگی کا حکم – یہ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کینیڈا کے امیگریشن کے قانون کی خلاف ورزی کی ہو۔ روانگی کے حکم کے نامزد شخص کو 30 دن کے اندر لازماً کینیڈا چھوڑ دینا چاہیۓ۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے، تو برطرفی کا حکم ملک بدری کا حکم بن جاتا ہے۔
  • خروج کا حکم – عام طور پر اس کا مطلب یہ ہے کہ ایسا شخص تحریری اجازت نامے کے بغیر ایک سال تک کینیڈا واپس نہیں آسکتا۔ جس شخص کو غلط بیانی کی بنا پر خروج کا حکم دیا گیا ہو وہ تحریری اجازت نامے کے بغیر پانچ سال تک کینیڈا واپس نہیں آسکتا۔
  • ملک بدری کا حکم- اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک شخص کو کسی سنگین جرم یا کینیڈا کے امیگریشن قانون کی خلاف ورزی کی بنا پر ہر صورت کینیڈا چھوڑ دینا چاہیۓ۔ کینیڈا سے ملک بدر کیا گیا شخص امیگریشن، ریفیوجیز اور سٹیزن شپ کے وزیر کی تحریری اجازت کے بغیر واپس نہیں آسکتا۔
Safe third country | محفوظ تیسرا ملک

وہ ملک جہاں ایک شخص محفوظ طور پر پناہ گزینی کا دعویٰ کر سکتا ہے (کینیڈا اور اس ملک کے علاوہ جسے وہ ظلم و ستم کی بنا پر چھوڑ چکے ہیں)۔ کینیڈا میں، امیگریشن اور پناہ گزینوں کے تحّفظ کے قانون (ریفیوجی پروٹیکشن ایکٹ) میں بتایا گیا ہے کہ کونسی باتیں ایک ملک کو تیسرا محفوظ ملک بناتی ہیں۔

Safe Third Country Agreement (STCA) | تیسرا محفوظ ملک معاہدہ (STCA)
کینیڈا اور امریکہ کے درمیان معاہدے کے مطابق دونوں ممالک ان لوگوں کے لیۓ محفوظ ہیں جنہیں پناہ گزینی کے تحفّظ کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ جس ملک میں بھی پہلے داخل ہوں اس سے مدد کی درخواست کریں۔ ایسا اس صورت میں بھی درست ہوتا ہے، جب آپ کینیڈا/امریکہ کی سرحد کے کسی بھی پوائنٹ سے کینیڈا میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ آپ صرف اس صورت میں پناہ گزینی کا دعویٰ کر سکتے ہی‍ں جب آپ STCA کے اصولوں سے "مستثنیٰ” قرار دیۓ جائیں۔ اگر آپ داخلے کی کسی غیر سرکاری گزرگاہ سے داخل ہوں اور چودہ دن کے اندر پناہ گزینی کے دعوے کی درخواست کریں، تو آپ کو امریکہ واپس بھیج دیا جاۓ گا سواۓ اس کے کہ آپ استثناء کے مستحق قرار  پائیں۔ امریکہ سے کینیڈا جس جگہ بھی آپ داخل ہونے کا ارادہ کر رہے ہیں، اس کوشش سے پہلے قانونی مشورہ ضرور حاصل کر لیں۔
Settlement Agency | نوآبادی ایجنسی یا سیٹلمنٹ ایجنسی

سیٹلمنٹ ایجنسیاں کینیڈا میں نۓ مہاجرین اور پناہ گزینوں کو تحفّظ اور خدمات فراہم کرتی ہیں۔ زیادہ تر خدمات مفت ہوتی ہیں۔ تمام معلومات ذاتی رکھی جاتی ہیں۔ یہ ایجنسیاں درج ذیل معاملات میں آپ کی مدد کرتی ہیں:

  • گھر اور ملازمت ڈھونڈنے میں،
  • انگریزی اور فرانسیسی کلاسز لیںے میں،
  • کاغذات اور درخواستیں مکمل کروانے میں، اور
  • دیگر سماجی خدمات، سکولز اور صحت کی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں۔
Settlement Worker | بندوبستی کارکن/ سیٹلمنٹ ورکر

بندوبستی کارکن عام طور پر بندوبستی ایجنسی میں کام کرتے ہیں اور مہاجرین اور پناہ گزینوں کی انفرادی طور پر ان کی ذاتی نوآبادی کی ضروریات کے مطابق مدد کرتے ہیں۔

Short hearing | مختصر سماعت

IRB-RPD دو گھنٹے کی سماعت شیڈول کرتے ہیں جب انہیں یقین ہو کہ پناہ گزینی کے دعوے میں نظرثانی کے لیۓ صرف ایک یا دو مسئلے ہیں۔

Social Group | سماجی گروپ

ایک شخص اپنے "مخصوص سماجی گروپ کی رکنیت” کی بنیاد پر پناہ گزینی کا دعویٰ کر سکتا ہے۔ کینیڈا میں ممکنہ طور پر تین اقسام کے سماجی گروپس ہیں:

  • ارکان کی خصوصیات ناقابل تبدیلی ہوتی ہیں (مثلاً جنس)،
  • ارکان رضاکارانہ طور پر ایسی وجوہات کی بنا پر خود کو ایک گروپ سے وابستہ کرتے ہیں جو ان کے انسانی وقار کے لیۓ اتنی اہم ہوتی ہیں کہ انہیں علیحدہ ہونے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیۓ (مثال کے طور پر انسانی حقوق کے کارکن)، اور
  • گروپ کے ارکان آغاز میں رضاکارانہ طور پر اکٹھے ہوتے ہیں، لیکن اب ان کے گروپ اپنی تاریخی حیثیئت کی بنا پر ناقابل تبدیلی ہوتے ہیں۔
Social Insurance Number (SIN) | سوشل انشورنس نمبر (SIN)

اگر آپ کینیڈا میں کام کرنا چاہیں یا سرکاری پروگرام اور فوائد حاصل کرنا چاہیں، تو آپ کو سروس کینیڈا کے اس 9 ہندسوں کے نمبر کی ضرورت ہو گی۔

Special hearing | خصوصی سعاعت

اس سماعت میں یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ کیا آپ کا پناہ گزینی کا دعویٰ "ترک کردہ” (ابینڈنڈ) قرار دیا جاۓ گا۔

اگر آپ اپنا BOC فارم بھیجنے کی مقرر کردہ تاریخ بھول گۓ ہیں تو آپ کو لازماً خصوصی سماعت کے لیۓ حاضر ہونا پڑے گا۔ آپ کو وضاحت کرنا ہوگی کہ تاخیر کیوں ہوئی۔ اگر آپ اس خصوصی سماعت میں حاضر نہیں ہوتے یا پھر کوئی معقول وجہ پیش نہیں کرتے، تو آپ کا دعویٰ "ترک کردہ” تصوّر کیا جاۓ گا۔ اگر آپ کا دعویٰ داخلے کی گزرگاہ پر کیا گیا ہو، تو خصوصی سماعت کی تاریخ، وقت اور جگہ کی معلومات آپ کے تصدیقی حوالہ نامہ ("کنفرمیشن آف ریفررل”) پر درج ہوں گی۔

آپ کو ایک "نوٹس ٹو اپّیئر” یعنی حاضر ہونے کا نوٹس دیا جاتا ہے، جس پہ آپکی پناہ گزینی کی سماعت کی مقررہ تاریخ، وقت اور جگہ کی معلومات درج ہوتی ہیں۔ اگر آپ اپنی سماعت پر حاضر نہیں ہوتے، تو آپ کو لازمی طور پر خصوصی سماعت میں جا کر وضاحت دینی ہو گی کہ آپ کیوں حاضر نہیں ہوۓ۔ ترک کر دیۓ جانے کی خصوصی سماعت کی تاریخ، وقت اور جگہ کی معلومات بھی "نوٹس ٹو اپّیئر” پر درج ہوں گی۔ اگر آپ خصوصی سماعت پر حاضر نہیں ہوتے یا پھر اپنی پناہ گزینی کی سماعت کا موقع کھو دینے کی معقول وجہ پیش نہیں کرتے، تو آپ کا دعویٰ "ترک کردہ” تصوّر کیا جاۓ گا۔ اگر RPD کہہ دے کہ آپ کا دعویٰ "ترک کردہ” ہے, تو آپ اپنے دعوے کو جاری نہیں رکھ سکتے اور نہ ہی مستقبل میں دوسرا دعویٰ کر سکتے ہیں۔

Stateless person | بے وطن شخص

وہ شخص جسے کسی بھی ملک نے شہری کے طور پر تسلیم نہ کیا ہو۔ بہت سے بے وطن لوگوں کے پاس پاسپورٹ نہیں ہوتے اور انہیں اپنی شناخت ثابت کرنے میں دشواری ہوتی ہے۔ تمام بے وطن لوگ پناہ گزین نہیں ہوتے اور تمام مہاجرین بے وطن نہیں ہوتے۔

Status | حیثیت
آپ کا سرکاری امیگریشن زمرہ جو ایک ملک آپ کو دیتا ہے، جیسے کہ شہری، مستقل رہائشی، پروٹیکٹیڈ پرسن، ورکر، وزیٹر، یا اسٹوڈنٹ۔
Translator’s declaration | مترجم کا اقرار نامہ

مترجم کےلیے ضروری ہے کہ وہ دستخط اور تاریخ کے ساتھ ایک بیان دے کہ اس نے پوری دستاویز کا ترجمہ اصل زبان سے انگریزی یا فرانسیسی زبان میں درست طریقے سے کیا ہے۔

Tribunal | ٹربیونل

یہ IRB-RPD کی عام عدالت نہیں، خصوصی عدالت ہے۔ اگرچہ ٹربیونل خصوصی عدالتیں ایک عام عدالت کی طرح لگتی ہیں لیکن یہ عدالتی نظام کا حصّہ نہیں ہیں۔ یہ عام طور پر زیادہ رسمی نہیں ہوتیں اور عدالتی نظام سے زیادہ تیزی سے کام کرتی ہیں۔ IRB-RPD کی خصوصی عدالت میں فیصلہ ساز افراد پناہ گزینوں کے دعووں کا فیصلہ کرنے کے لیۓ خصوصی طور پر تربیت یافتہ ہوتے ہیں۔

Unique Client Identifier (UCI) | منفرد کلائنٹ شناخت کنندہ (UCI)

یہ کینیڈا کی حکومت کی طرف سے آپ کو دیا جانے والا پہلا شناختی نمبر ہے۔ اسے کلائنٹ شناختی نمبر (کلائنٹ آئی ڈی) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور یہ 8 یا 10 ہندسوں کا ہوتا ہے۔

United Nations High Commissioner for Refugees (UNHCR) | ااقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (UNHCR)

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین UNHCR, ایک عالمی تنظیم ہے جو یہ یقین دہانی کرانے کے لیۓ وقف ہے کہ ہر شخص کو پناہ کی تلاش کا حق ہے اور ایسی جگہ ڈھونڈنے کا جہاں وہ محفوظ طور پر رہ سکے۔ UNHCR پناہ گزینوں، طاقت کے زور پر دربدر ہونے والی کمیونٹیز اور بے وطن لوگوں کی خاطر کام کرتی ہے۔ UNHCR کے دفاتر کینیڈا میں ہیں۔

Vulnerable person | غیر محفوظ شخص
ایک غیر محفوظ شخص وہ ہوتا ہے جس کے لیۓ پناہ گزینوں کی باقاعدہ سماعت میں شرکت کرنا مشکل ہو۔ انہیں سماعت کے طریقہ کار میں تبدیلیوں کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ بامقصد انداز میں اس میں حصّہ لے سکیں۔ ایک شخص اپنی بیماری یا عمر کی وجہ سے غیر محفوظ ہو سکتا ہے یا پھر اس وجہ سے کہ اس کے تجربات اتنے تلخ تھے کہ اسے یہ بیان کرنے میں بھی مشکل ہوتی ہے کہ کیا ہوا تھا۔ مثال کے طور پر اگر آپ جانتے ہوں کہ آپ آسانی سے بےبس اور الجھن کا شکار ہو جاتے ہیں تو آپ بار بار وقفہ لینے کے لیۓ کہہ سکتے ہیں۔ اگر آپ ایک عورت ہیں, جو ایسی جنسی زیادتی کا شکار ہو چکی ہیں جسے کسی مرد کے سامنے بیان کرنا مشکل ہو سکتا ہے، تو آپ کسی خاتون رکن یا مترجم کا تقاضا کر سکتی ہیں۔ اگر آپ ماضی کے واقعات سے بری طرح پریشان ہیں، تو آپ کسی ایسے رکن کو بلانے کا کہہ سکتی ہیں جو صدمے کے اثرات کے بارے میں خصوصی طور پر حسّاس ہو۔
اگر آپ ایک غیر محفوظ شخص ہیں، تو آپ یا آپ کے وکیل کو IRB-RPD کو فوری طور پر اس بارے میں بتانا چاہیۓ، تاکہ IRB-RPD کو پتہ ہو کہ سماعت میں کونسی تبدیلیاں آپ کا اس میں حصّہ لینا آسان بنا سکتی ہیں۔ کچھ صورتوں میں، ایک ڈاکٹر کا خط آپ کی درخواست کی حمایت میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اگرIRB-RPD فیصلہ کرتا ہے کہ آپ غیر محفوظ ہیں، تو آپ کے لیۓ خصوصی انتظامات کرے گا۔