کینیڈا میں نئے قوانین آپ کے پناہ گزینی کے دعوے کی اہلیت کو متاثر کر سکتے ہیں، چاہے آپ نے اپنی درخواست پہلے سے جمع کرا دی ہو۔ اس ویب سائٹ پر کچھ معلومات پرانی ہیں۔ ہم اسے اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔ کسی وکیل یا قابل اعتماد سیٹلمنٹ سروس فراہم کرنے والوں سے بات کریں۔ [مزید جانیں]

Homepage

مائی ریفیوجی کلیم میں خوش آمدید / My Refugee Claim

مائی ریفیوجی کلیم (میرا پناہ گزینی کا دعویٰ) ان لوگوں کے لیے ہے جو کینیڈا میں پناہ گزینی کا دعویٰ کرتے ہیں۔ 

مائی ریفیوجی کلیم تین وسائل پیش کرتا ہے- یہ ویب سائٹ، تعارفی کتابچہ/ Orientation Booklet  اور ریڈی ٹورز/ Ready Tours – تاکہ آپ کے پناہ گزینی کے دعوے کے طریقہ کار کے دوران معلومات فراہم کرنے، دوسروں سے رابطہ قائم کرنے اور ھر طرح سے تیار رہنے میں آپ کی مدد کرے.

اس ویب سائٹ کو کیسے استعمال کرنا ہے

کینیڈا کے پناہ گزینوں کے تحفظ کے طریقہ کار کے ذریعے آپ کا سفر آپ کا اپنا ہوگا۔ لیکن ایسے اہم اقدامات ہیں جو تمام پناہ گزینی کے دعویداروں کو لینے چاہئیں۔ اس ویب سائٹ کے آٹھ حصوں کا استعمال کر کے یہ معلوم کریں کہ آپ اس طریقہ کار میں کہاں ہیں، جانیں کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے، اور آگے کی تیاری کریں۔

آگہی کا کتابچہ/ Orientation Booklet

آگہی کا کتابچہ پڑھیں اور پرنٹ کریں۔ یہ عملی پرکشش وسیلہ آپ کو کینیڈا کے پناہ گزینوں کے تحفظ کے طریقہ کار کا ایک جائزہ فراہم کرتا ہے۔ اگلے مرحلوں میں اس کا استعمال کریں۔

ریڈی ٹورز (Ready Tours)

ایک مفت ریڈی ٹور میں شرکت کریں تاکہ پناہ گزینی کی سماعت اور اپیل کے طریقہ کار کے بارے میں جان سکیں۔ امیگریشن اینڈ ریفیوجی بورڈ آف کینیڈا (IRB) میں کام کرنے والے کسی شخص سے اپنے سوالات پوچھیں۔ دوسروں کے ساتھ رابطے قائم کریں، اور تیاری کے لیے اگلے اقدامات کے بارے میں جانیں!

آبادکاری وسائل/ کمیونٹی ریسورسز

آپ کینیڈا میں کہیں بھی ہوں، ان لوگوں سے رابطے قائم کریں جو ھر مرحلے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں

اہم رابطے

اپنے دعوے سے منسلک اہم سرکاری اداروں سے رابطے میں رہیں۔

کے بارے میں

جانیں کہ مائی ریفیوجی کلیم کے وسائل کس کے لیے ہیں، وہ کیوں موجود ہیں، اور انہیں کون تخلیق کرتا ہے۔

مخففات اور لغت

ان اہم الفاظ اور اصطلاحات کو سمجھیں جو آپ اپنے پناہ گزینی کے دعوے کے طریقہ کار کے دوران سنیں گے۔