پناہ گزینی کے دعوے کی اہلیت کو متاثر کرنے والے نئے قوانین
26 مارچ 2026 سے، نئے قوانین (بل C-12) کینیڈا میں پناہ گزینی کے دعوے کی اہلیت کو متاثر کریں گے
اہلیت کے نئے قواعد
جون 2025 کو یا اس کے بعد کیے گئے تمام دعووں پر لاگو ہوتے ہیں۔
آپ کا دعویٰ امیگریشن اینڈ ریفیوجی بورڈ (IRB) :کے حوالے کرنے کا اہل نہیں ہوگا اگر:
- آپ نے اپنا دعویٰ کینیڈا میں پہلی بار داخل ہونے کے ایک سال سے زیادہ عرصے کے بعد کیا (24 جون 2020 کے بعد)، چاہے آپ نے ملک چھوڑ دیا ہو اور اس کے بعد واپس آ گئے ہوں۔
- آپ سرکاری بارڈر کراسنگ کے ذریعے کینیڈا میں داخل ہوئے اور داخلے کے 14 دن بعد اپنا دعویٰ کیا*
*تیسرا محفوظ ملک معاہدہ/ سیف تھرڈ کنٹری ایگریمنٹ (STCA) اب بھی نافذ العمل ہے۔ اگر آپ سرکاری بارڈر کراسنگ کے ذریعے کینیڈا میں داخل ہوتے ہیں اور 14 دن کے اندر دعویٰ کرتے ہیں، تو آپ کا دعویٰ IRB کے حوالے کرنے کا اہل نہیں ہوگا، جب تک کہ آپ کو STCA سے استثناء حاصل نہ ہو۔
اہلیت کی مزید تفصیلی معلومات کے لیے، IRCC کی ویب سائٹ دیکھیں:
- داخلے کی گزرگاہ/ پورٹ آف انٹری کا دعویٰ (ہوائی اڈہ یا سرکاری بارڈر کراسنگ)
- اندرون ملک دعوی (کینیڈا کے اندر سے)
اہم: IRCC اور CBSA, 3 جون 2025 کے بعد کیے گئے تمام دعووں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اگر آپ کا دعوی ان نئے قواعد سے متاثر ہوتا ہے، تو آپ اور آپ کے قانونی نمائندے سے رابطہ کیا جائے گا۔ یقینی بنائیں کہ IRB، IRCC، CBSA، اور آپ کے قانونی نمائندے کے پاس آپ کے موجودہ رابطے کی معلومات ہیں۔
اگر آپ کا دعویٰ IRB کے حوالے کرنے کا اہل نہیں ہے
اگر آپ کا پناہ گزینی کا دعویٰ نا اہل ہے، تو آپ کو کینیڈا کی سرحدی پولیس فورس/ کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی (CBSA) کے پاس بھیج دیا جائے گا۔ CBSA اس بات کا تعین کرے گا کہ کیا آپ پری ریموول رسک اسیسمنٹ (PRRA) کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
PRRA ایک ایسی درخواست ہے جہاں آپ کسی ایسے ملک میں واپس بھیجے جانے سے تحفظ کی درخواست کرتے ہیں جہاں آپ کو ظلم و ستم، تشدد یا ظالمانہ سلوک کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ PRRA پناہ گزینی کی سماعت کے مترادف نہیں ہے، لیکن اگر قبول کر لیا جائے تو آپ ایک محفوظ شخص بن سکتے ہیں۔
معاونت اور معلومات حاصل کریں
- اگر آپ کے پاس پناہ گزینی کے دعوے کی اہلیت کے بارے میں سوالات ہیں یا آپ کو دعوے کی حیثیت کے بارے میں خدشات ہیں تو کسی وکیل یا قانونی نمائندے سے معلومات یا مشورہ حاصل کریں۔
- آبادکاری اور کمیونٹی تنظیمیں آپ کو ان نئے قواعد کو سمجھنے اور آپ کو قانونی نمائندوں/وسائل سے منسلک کرنے میں مدد کر سکتی ہیں
اپنے علاقے میں موجود تنظیموں کی فہرست کے لیے، کمیونٹی وسائل کا صفحہ دیکھیں۔
