اپنی معلومات تیار کریں

یہ سیکشن آپ کو اپنے دعوے کے لیے معلومات کی تیاری کے بارے میں ایک جائزہ فراہم کرتا ہے۔ یہ آپ کو اپنی کہانی کی تائید کے لیے اہم ثبوت کے مشورے دیتا ہے۔ یہ آپ کی اہم معلومات کو منظّم رکھنے اور اس کا اشتراک کرنے کی وضاحت کرتا ہے۔

سیکشن 5: اپنی سماعت کے لیے تیاری کریں میں ثبوت اور معاون دستاویزات کے بارے میں مزید جانیں۔

اپنی کہانی لکھیں

آپ کے ساتھ کیا ہوا اور آپ اپنے ملک واپس جانے سے کیوں ڈرتے ہیں اس کی کہانی لکھنا مفید ہے۔ اپنی کہانی کو تاریخ کے لحاظ سے ترتیب دیں، شروع سے آخر تک، اور زیادہ سے زیادہ تاریخیں شامل کریں۔ اس سے آپ کو اپنے دعوے کے لیے اہم شواہد کی شناخت میں مدد مل سکتی ہے۔ یقینی بنائیں کہ آپ نے ہر متعلقہ تفصیل شامل کی ہے اور کسی بھی اہم معلومات کو نہ چھوڑیں۔ اگر آپ معلومات چھپاتے ہیں یا اپنی سماعت پر نئی تفصیلات متعارف کراتے ہیں تو IRB-RPD اس بات کو نا پسند کر سکتا ہے۔

اپنے شواہد جمع کریں

اپنے دعوے کی تائید کے لیے شواہد اکٹھے کرنا ضروری ہے۔ شواہد IRB-RPD کو یقین دلانے میں مدد کرتے ہیں جو آپ کے ساتھ ہوا، اور یہ سمجھنے میں کہ آپ کے ملک کی صورتحال کیا ہے اور آپ واپس کیوں نہیں جا سکتے۔

ان شواہد کی کچھ مثالیں جو آپ جمع کر سکتے ہیں:

  • دستاویزات جو ثابت کرتی ہیں کہ آپ کون ہیں
  • ثبوت جو ظاہر کرتا ہے کہ جو آپ کے ساتھ ہوا وہ سچ ہے
  • دستاویزات یا خبروں کی رپورٹیں جو آپ کے ملک کے حالات کی وضاحت کرتی ہیں اور یہ آپ کو وہاں خطرہ کیوں ہے
  • ان لوگوں کے خطوط یا قانونی دستاویزات (حلف نامے) جو کہہ سکتے ہیں کہ آپ کی کہانی سچ ہے
  • رپورٹس جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ آپ نے اپنے ملک کی ایک سرکاری ایجنسی سے مدد مانگی ہے

اپنے آبائی ملک (آپ کا ملک یا جہاں آپ عام طور پر رہتے تھے) سے اپنی ضرورت کی ہر چیز جلد از جلد حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ پولیس یا ہسپتال کی رپورٹ حاصل کرنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔ اگر آپ کچھ حاصل نہیں کر سکتے ہیں، تو ریکارڈ رکھیں کہ آپ نے اسے حاصل کرنے کی کوشش کیسے کی۔

اپنے دستاویزات اور ثبوت کا جائزہ لیں

غلطیوں کو تلاش کرنے کے لیے اپنے تمام شواہد اور دستاویزات کو پڑھنا ضروری ہے۔ کوئی آپ کے لیے حمایت کا خط لکھ سکتا ہے جو آپ کے BOC فارم میں دی گئی معلومات سے نہیں ملتا۔ آپ کو مصنف سے بات کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے تاکہ آپ اپنی سماعت پر وضاحت کر سکیں۔ اپنے قانونی نمائندے سے بات کریں کہ کیا کرنا چاہیے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ IRB-RPD کو آپ کی کہانی کے تمام اہم تفصیلات پر یقین آۓ۔

تمام دستاویزات کا ترجمہ کریں

تمام ثبوتوں کا انگریزی یا فرانسیسی میں ترجمہ ہونا چاہیے۔ اس میں وقت لگتا ہے لہذا اسے جلد از جلد کریں۔ اپنے قانونی نمائندے سے معلوم کریں کہ آپ کو کیا ترجمہ کروانے کی ضرورت ہے۔

اپنے تمام دستاویزات کی ایک کاپی اپنے پاس رکھیں

اپنے تمام دستاویزات کی فوٹو کاپیاں رکھیں:

  • آپ کا BOC اور دوسرے امیگریشن فارم
  • آپ کی داستان
  • تمام شواہد، درخواستیں، اور خطوط جو آپ یا آپ کے قانونی نمائندے IRB, CBSA یا IRCC کو دیتے ہیں
  • کوئی بھی خطوط، دستاویزات، یا ملاقات کے نوٹس جو IRB, CBSA, یا IRCC آپ کو بھیجتے ہیں

اپنی دستاویزات کو منظّم اور محفوظ رکھنے کے لیے فائل فولڈر رکھیں۔ اپنے دستاویزات اس وقت تک سنبھالیں جب تک آپ کینیڈا کے شہری نہیں بن جاتے۔

اپنا پتہ اپ ڈیٹ کریں

اپنا پتہ ہمیشہ اپ ڈیٹ رکھیں. یہ ضروری ہے تاکہ آپ اپنے دعوے کے بارے میں کسی بھی معلومات سے محروم نہ ہوں۔