کینیڈا میں نئے قوانین آپ کے پناہ گزینی کے دعوے کی اہلیت کو متاثر کر سکتے ہیں، چاہے آپ نے اپنی درخواست پہلے سے جمع کرا دی ہو۔ اس ویب سائٹ پر کچھ معلومات پرانی ہیں۔ ہم اسے اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔ کسی وکیل یا قابل اعتماد سیٹلمنٹ سروس فراہم کرنے والوں سے بات کریں۔ [مزید جانیں]

بنیادی کلیم اور بیانیہ

بنیادی کلیم فارم کو سمجھیں

بنیادی کلیم (BOC) فارم آپ کے پناہ گزینی کے دعوے کی سب سے اہم دستاویز ہے۔  اس فارم میں آپ یہ تفصیل بتاتے ہیں کہ آپ کون ہیں اور کن وجوہات کی بنا پر آپ کینیڈا میں تحفظ چاہتے ہیں

یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہ آیا آپ ایک‎ روایتی پناہ گزین ہیں یا تحفظ کے ضرورت مند شخص,  IRB-RPD کا ایک رکن:

  • آپ کا BOC فارم پڑھتا ہے،
  • آپ کے شواہد کو دیکھتا ہے، اور

  • آپ اپنی سماعت پر جو کہتے ہیں اسے سنتا ہے۔

پناہ گزینی کی سماعت پر رکن آپ سے آپ کے BOC فارم کے بارے میں سوالات پوچھتا ہے۔ آپ سے سوالات پوچھے جا سکتے ہیں کہ آپ نے اپنے بنیادی کلیم BOC فارم میں کیا شامل کیا ہے اور کیا کچھ شامل نہیں کیا ہے۔ یہ معلومات آپ کے مکمل کردہ دیگر فارموں کے اندراج سے ملتی ہونی چاہیں جو آپ نے اپنے پناہ گزینی کے دعوی کے لیے جمع کراۓ تھے۔

اگر ہو سکے تو، BOC فارم اور دیگر دستاویزات جو آپ  نے بھیجنے ہیں، انکو تیار کرنے میں مدد کے لیے  وکیل یا قانونی نمائندے سے رابطہ کریں۔

بنیادی کلیم فارم کو مکمل کریں

اپنے دعوے کے فارم کو مکمل کرنے کے لیے آپ کاغذی فارم کو پُر کر سکتے ہیں، یا پھر کمپیوٹر پر پُر کر کے اسے پرنٹ کر سکتے ہیں۔

جب آپ اپنا BOC فارم بھرتے ہیں:

  • BOC فارم اور رہنما ہدایت نامے (کلیمنٹ گائیڈ) میں دی گئی ہدایات کو پڑھیں۔

  • اپنے جوابات انگریزی یا فرانسیسی میں لکھیں۔ اگر آپ کو انگریزی یا فرانسیسی میں کامل مہارت نہیں ہے، تو اپنی مدد کے لیے ایک اچھا مترجم تلاش کریں۔
  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ جواب دینے سے پہلے آپ ہر سوال کو سمجھ گئے ہیں۔ آپ کے جوابات سچّے، درست اور مکمل ہونے چاہئیں۔
  • BOC فارم پر تمام سوالوں کے جواب دیں۔ کوئی سوال خالی نہ چھوڑیں۔
  • اگر کوئی سوال آپ پر لاگو نہیں ہوتا ہے تو "N/A” (قابل اطلاق نہیں) لکھیں۔
  • اگر آپ کو کسی چیز کے بارے میں یقین نہیں ہے، تو اپنے BOC فارم میں بتا دیں۔
  • اگر آپ کو کسی سوال کا جواب دینے کے لیے مزید جگہ درکار ہے، تو آپ الگ کاغذ پر مزید معلومات منسلک کر سکتے ہیں۔
  • یقینی بنائیں کہ BOC فارم پر موجود معلومات مماثل ہیں:
    • جو آپ نے کسی بھی امیگریشن انٹرویو میں کہا ہے،
    • جو معلومات جو آپ نے دوسرے امیگریشن فارموں پر لکھی ہیں، اور
    • آپ کا بیانیے سے یا کسی بھی دستاویز سے جو آپ نے اپنے BOC فارم کے ساتھ منسلک کی ہے
  • اپنے BOC فارم اور ہر بھیجے گئے فارم اور دوسری دستاویز کی ایک کاپی اپنے پاس رکھیں۔
  • آپ کو اپنے ساتھ درخواست دینے والے خاندان کے ہر فرد کے لیے علیحدہ BOC فارم پُر کرنا چاہیے:
    • چھ سال سے کم عمر کے بچوں کے لیۓ: =فارم کا صرف یہ حصہ پر کریں "آپ کون ہیں”۔ والدین میں سے کسی ایک یا پھر ان کے  نامزد کردہ نمائندے کو اس فارم پر لازما دستخط کرنے ہیں۔

    • 7 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کے لیے: BOC فارم کے تمام حصے پُر کریں۔ والدین میں سے ایک یا نامزد نمائندے کے اس پر دستخط کرنا ضروری ہے۔
    • ضروری ہے کہ 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچے اپنے BOC فارم پر خود دستخط کریں۔

BOC فارم کے بیانیے کو سمجھیں۔

آپ اپنی کہانی کو علیحدہ شیٹ پر لکھنے اور اسے BOC فارم کے ساتھ منسلک کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اسے اکثر آپ کا BOC بیانیہ کہا جاتا ہے۔

آپ کا بیانیہ اپنے پناہ گزینی کے دعوے کے بارے میں مزید تفصیلات بتانے  کا ایک موقع ہے ، بشمول اس کے کہ آپ نے اپنا آبائی ملک کیوں چھوڑا اور آپ کو کیوں لگتا ہے کہ آپ واپس نہیں جا سکتے۔ آپ کو یہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن یہ ایک اچھا خیال ہے.

اپنا بیانیہ شروع کریں

اس سے پہلے کہ آپ اپنا بیانیہ لکھنا شروع کریں، BOC فارم میں موجود سوالات کو پڑھیں۔ آپ اپنے بیانیہ میں کیا کہتے ہیں اس کی منصوبہ بندی کرنے کے لیے ان سوالات کا استعمال کریں۔ آپ کو کینیڈا کی حکومت کو دیے گئے کوئی بھی دوسرے فارم اور درخواستیں یا امیگریشن افسران کے ساتھ کیے گۓ انٹرویوز کے نوٹز بھی دیکھنے چاہیئں۔ آپ کا بیانیہ اس سے مماثل ہونا چاہئے جو آپ نے پہلے کہا یا لکھا ہے۔

بیانیہ لکھنے کے لیے یہاں کچھ اور نکات ہیں:

  • سچ بولیں۔آپ کے بیانے کاسچا اور درست ہونا ضروری ہے۔ IRB-RPD آپ کے دعوے کو مسترد کر سکتا ہے اگر وہ آپ کی باتوں پر یقین نہ کرے۔
  • اگر آپ کے بیانیے میں کوئی چیز اس سے مماسل نہیں ہے جو آپ نے پہلے کہا یا لکھا ہے تو اس کی وجہ بتائیں۔
  • صرف اہم مسائل کے بارے میں لکھیں۔ آپ کو بنیادی حقائق (اپنی شناخت، خاندان، تعلیم، ملازمتوں، اور سفر کے بارے میں) کو دہرانے کی ضرورت نہیں ہے جو آپ نے اپنے BOC اور دیگر فارموں میں لکھے ہیں، جب تک کہ یہ تفصیلات آپ کو اپنے ملک مین در پیش خطرے کو ظاہر کرنے کے لیے اہم نہ ہوں۔
  • اپنے بیانیے کو بالکل منظّم رکھیں تاکہ آپ کے دعوے کا فیصلہ کرنے والے  IRB-RPD رکن کے لیے اسے پڑھنا آسان ہو۔

  • یاد رکھیں کہ آپ کو صرف ماضی میں ہونے والے واقعات نہیں بلکہ یہ بھی بتانے کی ضرورت ہے کہ مستقبل میں آپ کو اپنے ملک میں کس خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا اور آپ واپس کیوں نہیں جا سکتے۔
  • بیان کریں کہ ماضی کے واقعات نے آپ اور آپ کے خاندان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو کیسے متاثر کیا۔

اپنا بیانہ مکمل کریں

جب آپ اپنے بیانیے کو ختم کر لیں تو اپنے قانونی نمائندے کے ساتھ اس کو احتیاط سے دہرایں۔ اپنی ضرورت کے مطابق تبدیلیاں کریں تاکہ آپ کا بیانیہ درست اور مکمل ہو۔ اگر آپ کے پاس کوئی قانونی نمائندہ نہیں ہے تو، کسی پُراعتماد شخص سے مدد لیں جو اسے آپ کے لیے دہراے۔

آپ اپنے بیانۓ کے ہر صفحے اوپر والے دائیں کونے میں اپنا نام اور UCI نمبرلکھیں۔ جب ایک دفع آپ اپنے بیانیے سے مطمعین ہو جایئں تو لازما اس کا ترجمہ انگریزی یا فرانسیسی میں کروا لیں۔ مترجم سے کہیں کہ پھر اسے پڑھ کر آپ کو سناۓ۔ آپ اسے توجہ سے سنیں تاکہ آپ اس بات کو یقینی بنایئں کہ یہ درست ہے۔ ترجمہ کرنے والے کو مترجم کا اقرار نامہ بھی بنانا ہو گا۔

جب آپ اپنے بیانیے کو IRB-RPD کو بھیجیں تو اسے اپنے BOC کے ساتھ منسلک کریں۔ شواہد بھیجنے کے لیۓ  IRB-RPD کی ہدایات پر عمل کریں۔

اپنا BOC فارم IRB-RPD کو جمع کروائیں

IRCC پورٹل پر اپنا BOC فارم جمع کریں

اگر آپ اپنا گزینی کا دعوی IRCC پوڑٹل پر کر رہے ہیں تو اپنے بیانیے اور بنیادی کلیم BOC فارم کو ایک پی ڈی ایف (PDF) فائل میں یکجا کر کے پورٹل کر اپ لوڈ کریں۔ یاد رکھیں، اگر آپ 90 دن کے اندر اپنی درخواست مکمل کر کے جمع نہیں کرواتے تو پورٹل آپ کی معلومات کو مٹا دے گا۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایسا ہونے سے پہلے آپ اپنا بنیادی کلیم BOC فارم اپ لوڈ کر دیتے ہیں اور اپنی درخواست جمع کروا دیتے ہیں۔

اپنا بنیادی کلیم BOC فارم براہ راست IRB-RPD کو جمع کرايئں

اگر آپ نے اپنا دعویٰ CBSA کے ساتھ داخلے کی گزرگاہ پر شروع کیا ہے، تو جس دن CBSA نے آپ کو BOC فارم دیا ہے، اسے IRB-RPD کو بھیجنے کے لیے آپ کے پاس 45 دن ہیں۔ اگر آپ کی آخری تاریخ ہفتہ، اتوار یا چھٹی کے دن آتی ہے، تو یہ اگلے کام کے دن (پیر سے جمعہ) پے ہو گی۔ اس آخری تاریخ کو مت کھویئں! اگر آپ ڈیڈ لائن کھو دیتے ہیں تو آپ کے پناہ گزین کے دعوے کو ترک کر دیا جائے گا۔ اگر آپ کو اپنا BOC فارم مکمل کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے تو آپ IRB-RPD سے وقت کی توسیع کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ آگاہ رہیں، اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ آپ کو توسیع دی جائے گی۔

اگر آپ کے پاس قانونی نمائندہ ہے تو وہ مائی کیس استعمال کرکے آپ کا BOC فارم بھیجیں گے۔

اگر آپ کے پاس قانونی نمائندہ نہیں ہے اور آپ کو مائی کیس پورٹل استعمال کرنے کی دعوت دی گئی ہے تو آپ کو اپنا BOC فارم پورٹل کے ذریعے بھیجنا ہوگا۔

اگر آپ کو مائی کیس استعمال کرنے کی دعوت نہیں ملی ہے تو اپنے علاقے میں واقع IRB-RPD دفتر میں اپنا BOC فارم بھیجنے کے لیے نیچے دی گئی ہدایات پر عمل کریں:

اگر آپ برٹش کولمبیا، البرٹا، سسکاچیوان، مینیٹوبا، یوکان، یا نارتھ ویسٹ ٹیریٹریز میں رہتے ہیں

ای میل: [email protected]
مندرجہ ہدایات پر بغور عمل کریں: آپ کو اپنا BOC فارم اور دیگر تمام دستاویزات PDF فارمیٹ میں منسلک (اٹیچمنٹ) کے طور پر بھیجنی ہوں گی۔ PDF فائلوں کا حجم 20MB سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ سبجیکٹ لائن میں اپنا UCI نمبر (اور اگر آپ کے پاس ہو تو اپنا IRB-RPD نمبر اور سماعت کی تاریخ) اور "BOC فارم” لکھیں۔ ای میل کے متن میں کچھ بھی نہ لکھیں۔

کورئیر/ذاتی طور پر جمع کرانا:
اگر آپ کوئی دوسرا آپشن استعمال نہیں کر سکتے تو آپ کورئیر سروس استعمال کر سکتے ہیں یا اسے مقامی ٹریبونل میں ذاتی طور پر جمع کرا سکتے ہیں۔ اپنا اصل BOC فارم اور رسید اپنے پاس رکھیں۔

کورئیر کا پتہ:
IRB-RPD, Minto Place, Canada Building 344 Slater Street, 12th Floor Ottawa, Ontario, Canada, K1A 0K1

ذاتی طور پر جمع کروانے کا پتہ:
IRB300 West Georgia Street, Suite 1600, Library Square, Vancouver, BC V6B 6C9

اگر آپ اونٹاریو میں رہتے ہیں (اوٹاوا اور کنگسٹن کے علاوہ)

ای میل: [email protected]

مندرجہ ہدایات پر بغور عمل کریں: آپ کو اپنا BOC فارم اور دیگر تمام دستاویزات PDF فارمیٹ میں منسلک (اٹیچمنٹ) کے طور پر بھیجنی ہوں گی۔ PDF فائلوں کا حجم 20MB سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ سبجیکٹ لائن میں اپنا UCI نمبر (اور اگر آپ کے پاس ہو تو اپنا IRB-RPD نمبر اور سماعت کی تاریخ) اور "BOC فارم” لکھیں۔ ای میل کے متن میں کچھ بھی نہ لکھیں۔

کورئیر/ذاتی طور پر جمع کرانا:
اگر آپ کوئی دوسرا آپشن استعمال نہیں کر سکتے تو آپ کورئیر سروس استعمال کر سکتے ہیں یا اسے مقامی ٹریبونل میں ذاتی طور پر جمع کرا سکتے ہیں۔ اپنا اصل BOC فارم اور رسید اپنے پاس رکھیں۔

کورئیر کا پتہ:
IRB-RPD, Minto Place, Canada Building 344 Slater Street, 12th Floor Ottawa, Ontario Canada, K1A 0K1

ذاتی طور پر جمع کروانے کا پتہ:
25 St. Clair Ave E, Suite 200, Toronto, ON M4T 0A8

اگر آپ کیوبیک، نیو برنزوک، نووا سکوشیا، پرنس ایڈورڈ آئلینڈ، نیوفاؤنڈلینڈ، نوناوُٹ، کنگسٹن (اونٹاریو)، اوٹاوا (اونٹاریو) میں رہتے ہیں

ای میل: [email protected]
مندرجہ ہدایات پر بغور عمل کریں: آپ کو اپنا BOC فارم اور دیگر تمام دستاویزات PDF فارمیٹ میں منسلکات (اٹیچمنٹ) کے طور پر بھیجنی ہوں گی۔ PDF فائلیں 20MB سے زیادہ نہیں ہونی چاہئیں۔ سبجیکٹ لائن میں اپنا UCI نمبر (اور اگر آپ کے پاس ہو تو اپنا IRB-RPD نمبر اور سماعت کی تاریخ) اور "BOC فارم” لکھیں۔ ای میل کے متن میں کچھ بھی نہ لکھیں۔

کورئیر/ذاتی طور پر جمع کرانا:
اگر آپ کوئی دوسرا آپشن استعمال نہیں کر سکتے، تو آپ کورئیر سروس استعمال کر سکتے ہیں یا اسے مقامی ٹریبونل میں ذاتی طور پر جمع کرا سکتے ہیں۔ اپنا اصل BOC فارم اور رسید اپنے پاس رکھیں۔

کورئیر کا پتہ:
IRB-RPD, Minto Place, Canada Building 344 Slater Street, 12th Floor Ottawa, Ontario Canada, K1A 0K1

ذاتی طور پر جمع کروانے کا پتہ:
Guy-Favreau Complex
200 René-Lévesque Blvd. West, East Tower, Room 102
Montréal, QC H2Z 1X4

آپ کے BOC فارم بھیجنے کے بعد

اگر آپ کچھ بھول گئے ہیں یا غلطی کی ہے۔

تبدیلیاں کرنے کے دو طریقے ہیں:

BOC فارم کی اپنی کاپی یا بیانیہ میں تبدیلی کریں اور اسے انڈر لائن کریں۔ پھر ہر اس صفحے پر اپنے نام اور تاریخ کے ساتھ دستخط کریں جہاں آپ نے تبدیلی کی ہے۔

یا

ایک خط لکھیں جس میں یہ بتاییں کہ تبدیلیاں کیا ہیں، وہ دستاویز میں کہاں پر ہیں، اور آپ نے یہ تبدیلیاں کیوں کیں ہیں۔ اپنے خط پر دستخط کریں اور تاریخ لکھیں۔

اپنی کی ہوئی تبدیلیاں بھیجیں

اپنی سماعت سے کم از کم 10 دن پہلے ہر اصل صفحہ اور اس کے تبدیل شدہ صفحہ کی ایک کاپی (اور آپ کا خط اگر آپ کے پاس ہے تو) IRB-RPD کو بھیجیں۔ اپنے ریکارڈ کے لیے کاپیاں رکھیں۔ اگر وزیر کا وکیل آپ کی سماعت پر ہوگا، تو انہیں بھی ان تبدیلیوں کی ایک کاپی بھیجیں۔


اگلا گائیڈ سیکشن: 4.10 ورک پرمٹ