کینیڈا میں نئے قوانین آپ کے پناہ گزینی کے دعوے کی اہلیت کو متاثر کر سکتے ہیں، چاہے آپ نے اپنی درخواست پہلے سے جمع کرا دی ہو۔ اس ویب سائٹ پر کچھ معلومات پرانی ہیں۔ ہم اسے اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔ کسی وکیل یا قابل اعتماد سیٹلمنٹ سروس فراہم کرنے والوں سے بات کریں۔ [مزید جانیں]

تیسرا محفوظ ملک معاہدہ

اگر آپ امریکہ سے کینیڈا میں داخل ہوتے ہیں، تو کینیڈا اور امریکہ کے درمیان ایک معاہدہ، جسے تیسرا محفوظ ملک معاہدہ (STCA) کہتے ہیں، پناہ گزینی کا تحفظ مانگنا مشکل بنا دیتا ہے۔ معاہدہ کے مطابق جس پہلے محفوظ ملک میں میں آپ داخل ہوں وہیں اپنا پناہ گزینی کا دعویٰ کریں ۔ اگر STCA آپ پر لاگو ہوتا ہے، تو آپ کو کہا جا سکتا ہے کہ آپ کینیڈا میں پناہ گزینی کا دعویٰ نہیں کر سکتے۔

اگر آپ کینیڈا میں داخل ہوتے وقت کینیڈا-امریکہ کی زمینی سرحد پار کرتے ہیں تو STCA آپ کو متاثر کرے گا۔ اگر آپ مریکہ سے ہوائی جہاز کے ذریعے آتے ہیں تو اس کا اطلاق نہیں ہوتا ہے۔

آگاہ رہیں! اگر آپ غیر سرکاری داخلے کی جگہ کے ذریعے کینیڈا میں داخل ہوتے ہیں اور 14 دنوں کے اندر پناہ گزینی کا دعویٰ کرتے ہیں، تو امکان ہے کہ آپ کو امریکہ واپس بھیج دیا جائے گا۔ آپ کو مستقبل میں پناہ گزینی کا دعوی کرنے سے بھی روکا جا سکتا ہے۔

STCA مستثنیات

STCA میں کچھ مستثنیات ہیں۔ آپ کو پناہ گزینی کا دعوی کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے اگر آپ درج ذیل مستثنیات میں سے کسی ایک پر پورا اترتے ہیں:

  • آپ کے خاندان کا ایک رکن کینیڈا میں ہے۔
  • آپ 19 سال سے کم عمر کے بچے ہیں، اکیلے سفر کر رہے ہیں، اور آپ کے والدین یا قانونی سرپرست امریکہ میں نہیں ہیں۔
  • آپ کے پاس کینیڈا کا توثیق شدہ ویزا، یا سٹڈی یا ورک پرمٹ ہے۔
  • آپ کو امریکہ یا آپ کے ملک میں مجرمانہ سزائے موت کا سامنا ہے۔
  • آپ بے وطن ہیں۔
  • آپ امریکہ کے شہری ہیں۔

یہ جاننے کے لیے کہ آیا آپ ان میں سے کسی ایک استثناء کے لیے اہل ہیں یا نہیں ایک سرحدی اہلکار آپ سے سوالات پوچھے گا۔ اگر آپ اہل ہیں، تو آپ کو کینیڈا میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ اگر آپ مستثنیات میں سے کسی ایک کے لیے بھی اہل نہیں ہیں تو آپ کو واپس امریکہ بھیجا جا سکتا ہے اور آپ کو کینیڈا چھوڑنا پڑے گا۔ اگر ممکن ہو تو، اپنے وکیل یا قانونی نمائندے سے کینیڈا میں رہنے کی کوشش کرنے کے دوسرے طریقوں کے بارے میں بات کریں۔


اگلا گائیڈ سیکشن: 4.3  داخلے کے مقام پر دعویٰ