اگر آپ کو کسی قسم کا کوئی نمائندہ نہیں ملتا ہے، تو ضروری ہے کہ آپ اپنا BOC فارم خود مکمل کریں، اور اپنی سماعت پر جایئں۔
اگر آپ کے پاس قانونی مدد نہیں ہے:
- ریڈی ٹور میں شرکت کریں۔
- دعویدار کے رہنما ہدایت نامے / کلیمنٹس گائڈ کو پڑھیں
- اپنے ملک کے قومی دستاویزی پیکیج کو پڑھیں۔
- اس ویب سائٹ کو اپنی گائیڈ کے طور پر استعمال کریں۔
- جو کچھ CBSA اور IRB-RPD آپ کو بھیجتا ہے اسے پڑھیں اور ہدایات پر عمل کریں۔
- اپنے BOC فارم ، اپنے بیانیے اور اپنے شواہد سے واقف ہوں۔ یقینی بنائیں کہ ان دستاویزات میں سب کچھ درست ہے۔
- خاندان، دوستوں، یا کمیونٹی کے دوسرے لوگ جن پر آپ بھروسہ کر سکتے ہیں، ان سے مدد حاصل کریں ۔ مثال کے طور پر، جو شخص پڑھنے اور لکھنے میں اچھا ہے خوشی سے آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
