
میرا پناہ گزینی کا دعویٰ میں خوش آمدید (My Refugee Claim)
میرا پناہ گزینی کا دعویٰ ان لوگوں کے لیے ہے جو کینیڈا میں پناہ گزینی کا دعویٰ کرتے ہیں۔
میرا پناہ گزینی کا دعویٰ تین وسائل پیش کرتا ہے- یہ ویب سائٹ، تعارفی کتابچہ (Orientation Booklet) ، اور ریڈی ٹورز (Ready Tours) – تاکہ آپ کے پناہ گزینی کے دعوے کے طریقہ کار کے دوران معلومات فراہم کرنے، دوسروں سے رابطہ قائم کرنے اور ھر طرح سے تیار رہنے میں آپ کی مدد کرے۔
اس ویب سائٹ کو کیسے استعمال کرنا ہے
کینیڈا کے پناہ گزینوں کے تحفظ کے طریقہ کار کے ذریعے آپ کا سفر آپ کا اپنا ہوگا۔ لیکن ایسے اہم اقدامات ہیں جو تمام پناہ گزینی کے دعویداروں کو لینے چاہئیں۔ اس ویب سائٹ کے آٹھ حصوں کا استعمال کر کے یہ معلوم کریں کہ آپ اس طریقہ کار میں کہاں ہیں، جانیں کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے، اور آگے کی تیاری کریں۔

آگہی کا کتابچہ/ Orientation Booklet
آگہی کا کتابچہ پڑھیں اور پرنٹ کریں۔ یہ عملی پرکشش وسیلہ آپ کو کینیڈا کے پناہ گزینوں کے تحفظ کے طریقہ کار کا ایک جائزہ فراہم کرتا ہے۔ اگلے مرحلوں میں اس کا استعمال کریں۔