کینیڈا میں نئے قوانین آپ کے پناہ گزینی کے دعوے کی اہلیت کو متاثر کر سکتے ہیں، چاہے آپ نے اپنی درخواست پہلے سے جمع کرا دی ہو۔ اس ویب سائٹ پر کچھ معلومات پرانی ہیں۔ ہم اسے اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔ کسی وکیل یا قابل اعتماد سیٹلمنٹ سروس فراہم کرنے والوں سے بات کریں۔ [مزید جانیں]

امیگریشن کے لیۓ طبّی معائنہ/ امیگریشن میڈیکل ایگزام (IME)

امیگریشن کے لیۓ طبّی معائنہ کو سمجھیں

تمام پناہ گزینی کے دعویداروں کا امیگریشن میڈیکل ایگزام (IME)  ہونا ضروری ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کے کینیڈا میں رہنے سے عوام کی صحت یا تحفظ سےمتعلق کوئی تشویش نہیں ہے۔ یہ طبی معائنہ مفت ہے۔ آپ کا طبی معائنہ آپ کے دعوے کے قبول ہونے یا نہ ہونے پراثرانداز نہیں ہو گا۔

تاخیر نہ کریں: ورک پرمٹ حاصل کرنے سے پہلے آپ کا یہ معائنہ ہونا ضروری ہے

اپنے طبی معائنے پر کیا لے کر جانا چاہیۓ

جب آپ اپنے طبی معائنے کے لیے جائیں، تو یہ ساتھ لے جائیں:

  • اگر آپ کے پاس ہے تو دعوے کا رسیدی خط
  • میڈیکل رپورٹ فارم
  • ایک شناختی دستاویز، اگر آپ کے پاس ہے
  • آپ کے چشمے یا کانٹیکٹ لینز، اگر آپ پہنتے ہیں
  • کوئی ویکسینیشن دستاویزات
  • کوئی میڈیکل رپورٹ یا کوئی میڈیکل رپورٹ یا بیماریوں ( بشمول ما ضی کی) کے ٹیسٹ کے نتائج۔ آپ کو ان کا انگریزی یا فرانسیسی میں ترجمہ کرانا چاہیے (مترجم کے دستخط کردہ اقرار نامہ کے ساتھ)۔

آپ کی میڈیکل ہسٹری اور ایگزام

آپ اور خاندان کے ہر فرد کا اپنا طبی معائنہ ہوگا

طبی معائنے میں ڈاکٹر آپ کی میڈیکل ہسٹری کے بارے میں سوالات پوچھے گا۔ پھر ڈاکٹر:

  • آپ کے وزن اور قد کی پیمائش کرے گا
  • آپ کی سماعت اور بصارت کی جانچ کرے گا
  • آپ کا بلڈ پریشر لے گا اور آپ کی نبض جا نچے گا
  • آپ کے پھیپھڑوں اور دل کی دھڑکن سنےگا
  • آپ کا پیٹ کا معائنہ کرے گا
  • چیک کرتا ہے کہ آپ کے بازو اور ٹانگیں کس طرح حرکت کرتی ہیں
  • آپ کی جلد کو دیکھتا ہے

اگر ڈاکٹر کو آپ کی چھاتی کا معائنہ کرنے کی ضرورت ہے، تو وہ بتائیں گے کہ یہ کیسے اور کیوں ہو گا۔ آپ کو سینے کے ایکسرے اور لیبارٹری ٹیسٹ کروانے کی بھی ضرورت پڑسکتی ہے۔ آپ اایگزام کے دوران اپنے ساتھ کسی کو ہمراہ رکھنے کے لئے کہہ سکتے ہیں۔

ڈاکٹر نتائج براہ راست IRCC کو بھیجے گا


اگلا گائیڈ سیکشن: 4.8 IRCC پورٹل