ورک پرمٹ

آپ کو کینیڈا میں قانونی طور پر کام کرنے کی اجازت لینے کے لیے، وفاقی حکومت سے ورک پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔ یہ آپ کو کینیڈا میں کچھ شرائط کے ساتھ کام کرنے دیتا ہے۔

ورک پرمٹس کا انتظام IRCC کرتا ہے۔

ورک پرمٹ کے لئے درخواست کیسے دی جائے

ورک پرمٹ حاصل کرنے سے پہلے، لازم ہے کہ آپ پہلے اپنا بائیو میٹرکس اور امیگریشن میڈیکل امتحان (IME) مکمل کریں۔

اگر آپ IRCC پورٹل کے ذریعے پناہ گزینی کا دعویٰ کر رہے ہیں، تو آپ سے پوچھا جائے گا کہ کیا آپ کو ورک پرمٹ چاہیے۔ اگر چاہیۓ، تو درخواست میں صرف "ہاں” کا انتخاب کریں۔ جب آپ اپنے پناہ گزینی کے دعوے کے فیصلہ کے انتظار میں ہوں تو آپ کو ورک پرمٹ کے لیےرقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

آپ کا ورک پرمٹ ڈاک کے اس پتے پر بھیجا جاۓ گا جو آپ نے IRCC پورٹل میں درج کیا ہے۔ آپ کے ورک پرمٹ حاصل کرنے کی مدّت اس کاروائی کے لیۓ درکار حالیہ وقت پر منحصر ہے۔

بعض صورتوں میں جب آپ اپنے پناہ گزینی کے دعوے کا آغاز داخلے کی گذرگاہ پر کرتے ہیں اور CBSA آفسر کے ساتھ کاغذی فارم مکمل کرتے ہیں تو آپ ورک پرمٹ کی درخواست کر سکتے ہیں۔

اگر آپ نے اس وقت ورک پرمٹ کے لیۓ درخواست نہیں دی جب آپ نے اپنے پناہ گزینی کےدعوے کے فارم مکمل کیے، تو آپ بعد میں ورک پرمٹ کے درخواستی فارم کے ساتھ یہ درخواست دے سکتے ہیں۔

اپنے ورک پرمٹ کی تجدید کرا لیں

ورک پرمٹ دو سال تک کارآمد ہوتا ہے۔ یہ اہم ہے کہ آپ اپنے ورک پرمٹ کی معیاد ختم ہونے سے پہلے اس کی تجدید کی آپ درخواست دے دیں۔ آپ کو اپنے ورک پرمٹ کی تجدید کرانے کی ضرورت اس وقت پڑتی رہے گی جب تک آپ مستقل رہائشی نہیں بن جاتے۔

آپ کو اپنے موجودہ ورک پرمٹ کی میعاد ختم ہونے سے کم از کم 2-3 ماہ قبل اپنے ورک پرمٹ کی توسیع کے لیے درخواست دینی چاہیے۔

اگر آپ کے پرانے ورک پرمٹ کی معیاد ختم ہو گئی ہو اور اس وقت تک آپ کو نیا ورک پرمٹ موصول نہ ہوا ہو تو آپ تب بھی کام کر سکتے ہیں۔ اپنے آجر کو ثبوت دکھايئں کہ آپ نے تجدید کے لیۓ درخواست دے دی ہے۔