ہیئرنگ ریڈی ٹورز (Hearing Ready Tour)
ہیئرنگ ریڈی ٹورز پناہ گزینوں کے دعویداروں کو تعلیم اور مدد فراہم کرتے ہیں جب وہ اپنی پناہ گزینی کی سماعت کی تیاری کرتے ہیں۔ اگر آپ پناہ گزینی کے دعویدار ہیں، تو آپ کینیڈا میں کہیں سے بھی مفت آن لائن ہیئرنگ ریڈی ٹور کے لیے سائن اپ کر سکتے ہیں۔ سیٹلمنٹ یا کمیونٹی ورکرز بھی ٹور میں شامل ہو سکتے ہیں۔
ہیئرنگ ریڈی ٹورز سیشن کے لیے رجسٹر کریں۔
میں اس حیثیئت سے رجسٹر کر رہا ہوں۔۔۔
کیا آپ اس وقت کینیڈا میں ہیں؟
گیا آپ نے پناہ گزینی کا دعویٰ کیا ہے؟
ریڈی ٹورز انگریزی اور فرانسیسی زبان میں کیے جاتے ہیں۔
کیا آپ کو کسی دوسری زبان میں مترجم کی ضرورت ہے؟
ریڈی ٹورز کے لیے اپنی پسندیدہ زبان کو منتخب کریں۔
انگلش ریڈی ٹور کے ترجمے کے لیے اپنی پسندیدہ زبان منتخب کریں۔
ریڈی ٹور میں شرکت کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کینیڈا میں ہوں اور آپ نے پناہ گزینوں کے تحفظ کے دعویدارکی دستاویز/ ریفیوجی پروٹیکشن کلیمنٹ ڈاکیومنٹ (IMM1442) حاصل کی ہو۔ مزید معلومات کے لیے ہمارے اکثر پوچھے گئے سوالات کو پڑھیں۔ راہِ کرم جب آپ اہل قرار پا جائیں تو اس سائٹ پر واپس آئیں اور رجسٹر کریں۔ شکریہ۔
آپ کس ہیئرنگ ریڈی ٹور میں شرکت کرنا چاہیں گے؟
آئندہ ہونے والے ہیئرنگ ریڈی ٹور کی تاریخیں
جو آن لائن ہیئرنگ ریڈی ٹور آپ کے لیے کارآمد ہو اس کا انتخاب کریں۔ آپ کینیڈا میں جہاں بھی ہوں وہاں سے شرکت کریں۔ وقت بحر الکاہل کے معیاری وقت کے مطابق درج ہے – اپنے ٹائم زون کے مطابق ایڈجسٹ کریں۔
صرف انگریزی
- مئی 12, 2026
10:30 صبح – 12:30 شام (PST) - مئی 26, 2026
10:30 صبح – 12:30 شام (PST)
صرف فرانسیسی
- مئی 28, 2026
10:30 صبح – 12:30 شام (PST)
انگریزی اور دوسری زبانیں
- مئی 1, 2026
9:30 صبح – 11:30 صبح (PST) - مئی 15, 2026
9:30 صبح – 11:30 صبح (PST)
ہیئرنگ ریڈی ٹورز آپ کو موقع فراہم کرتے ہیں کہ آپ:
- سمجھیں کہ آپ کی سماعت کے دن کیا ہوتا ہے
- اپنی ورچوئل (آن لائن) پناہ گزینی کی سماعت کی تیاری کرنے کا طریقہ جانیں
- اپنے ثبوت جمع کرانے کے بارے میں جانیں
- دریافت کریں کہ آپ کی پناہ گزینی کی سماعت میں کون ہو سکتا ہے
- امیگریشن اینڈ ریفیوجی بورڈ آف کینیڈا (IRB) کے رکن سے ملیں
- اپنے سوالات پوچھیں
پناہ گزینی کے دعویدار شرکاء ہیئرنگ ریڈی ٹور کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔
ہر پناہ گزینی کے دعویدار کو ریڈی ٹور میں شرکت کرنی چاہیے! کاش مجھے اس کے بارے میں پہلے معلوم ہوتا۔
ورچوئل ریڈی ٹور کا سب سے مفید حصہ یہ جاننا ہے کہ سماعت کیسے ہوتی ہے اور اس سے کیا توقع کی جا سکتی ہے۔
پناہ گزینی کی سماعت کے عمل کے بارے میں سوالات پوچھنے اور اچھے معلوماتی جوابات حاصل کرنے کا موقع ملنا بہت مددگار اور اچھا تھا۔
اکثر پوچھے گئے سوالات
ہاں، اگر آپ انگریزی یا فرانسیسی میں مطمئین محسوس نہیں کرتے، تو آپ مترجم کی درخواست کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کو ایک مترجم مفت فراہم کریں گے۔ جب آپ رجسٹریشن فارم پُر کریں تو "ہاں” پر کلک کریں جب یہ پوچھے کہ "کیا آپ کو کسی دوسری زبان میں ترجمان کی ضرورت ہے؟” پھر اپنی زبان منتخب کریں۔
ہاں، ہیئرنگ ریڈی ٹور میں شرکت کے لیے آپ کا کینیڈا میں ہونا ضروری ہے۔ ریڈی ٹورز ان لوگوں کے لیے ہیں جنہوں نے کینیڈا میں پناہ گزینی کا دعویٰ کیا ہے اور امیگریشن اینڈ ریفیوجی بورڈ آف کینیڈا (IRB) میں اپنی سماعت کا انتظار کر رہے ہیں۔
ہیئرنگ ریڈی ٹور ہر 2-4 ہفتوں کے بعد ہوتے ہیں۔ صرف انگریزی اور صرف فرانسیسی ریڈی ٹور ماہانہ منعقد کیے جاتے ہیں۔ ترجمانی کے ساتھ کثیر لسانی ریڈی ٹور ہر دو ہفتے بعد منعقد کیے جاتے ہیں۔ جب آپ اپنا رجسٹریشن فارم مکمل کرتے ہیں تو آپ اس تاریخ کا انتخاب کر سکتے ہیں جو آپ کے لیے بہترین ہو۔
ریڈی ٹور آن لائن ہوتے ہیں۔ آپ کو شرکت کے لیے کسی مخصوص دفتر یا جگہ جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ مائیکروسافٹ ٹیمز پر ورچوئل طور پر ریڈی ٹور منعقد کیے جاتے ہیں۔ آپ کو ایک آن لائن میٹنگ کا لنک اور ہدایات بھیجی جائیں گی کہ ریڈی ٹور سے پہلے ای میل کے ذریعے کیسے کنیکٹ کرنا ہے۔
