پناہ گزین کون ہوتا ہے؟
کینیڈین حکومت کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے ملک میں محفوظ نہیں ہیں تو آپ پناہ گزین ہیں۔ اگر آپ واپس جاتے ہیں، تو اپ کو اپنی شناخت یا اپنے اعتقادات کی بنا پر نقصان پہنچایا جا سکتا ہے یا آپ اپنی آزادی سے محروم ہو سکتے ہیں۔ اس لیۓ آپ کو کہیں اور رہنا چاہیے۔
کینیڈا میں پناہ گزینی کے تحفظ کا مطالبہ کرنا پناہ گزینی کا دعویٰ کرنا کہلاتا ہے۔خواہ آپ کے ملک میں آپ کے ساتھ برا سلوک کیا گیا یا وہ ایک خطرناک جگہ ہو، ایسا ہو سکتا ہے کہ آپ کو کینیڈا میں رہنے کی اجازت نہ دی جاۓ۔ آپ کا یہ ظاہر کرنا ضروری کہ آپ کنوینشن رفیوجی یا تحفّظ کے ضرورت مند شخص ہیں۔
کنونشن پناہ گزین
کنونشن پناہ گزین ہونے کے لیے، یہ چھ جملے آپ کے لیے درست ہونے چاہئیں:
- اگر میں اپنے ملک واپس آیا تو میرے ساتھ بہت برا سلوک کیا جائے گا
- میرے ساتھ برا سلوک اس لیۓ کیا جاۓ گا کہ میں کون ہوں یا میں کیا مانتا ہوں
- میں حقیقت میں واپس جانے سے ڈرتا ہوں
- میرے پاس اپنے ملک میں رہنے کے ڈر کی معقول وجہ ہے
- میری حکومت میری حفاظت نہیں کر سکتی
- میں ملک کے کسی دوسرے حصے میں محفوظ یا معقول طریقے سے نہیں رہ سکتا
تحفظ ا ضرورت مند شخص
"تحفظ کا ضرورت مند شخص” ہونے کے لیے، آپ کو یہ ظاہر کرنا چاہیے کہ 1 یا 2 سچ ہے:
1. اگر میں اپنے ملک واپس جاؤں گا، تو امکان ہے کہ جن لوگوں کے پاس طاقت ہے وہ مجھ پر تشدد کریں گے
یا
2. اگر میں اپنے ملک واپس حاؤں تو میں مر سکتا ہوں یا سفّاکانہ سلوک یا سزا کا سامنا کر سکتا ہوں،
اور
- میری حکومت میری حفاظت نہیں کر سکتی,
- میں ملک کے کسی دوسرے حصے میں محفوظ یا معقول طریقے سے نہیں رہ سکتا،
- مجھے خطرہ ہے لیکن میرے ملک میں ہر کسی کو یہ خطرہ نہیں ہے،
- مجھے صرف اس لیے خطرہ نہیں ہے کہ میرا ملک مجھے ایسے کام کرنے کی سزا دینا چاہتا ہے جو کینیڈا میں جرم ہے، اور
- مجھے صرف اپنے ملک میں صحت کی خراب سہولیات کی وجہ سے خطرہ نہیں ہے۔
زید معلومات کے لیے قانونی تعریفوں کو سمجھیں دیکھیں
کیا میں پناہ گزینی کا دعویٰ کر سکتا ہوں؟
کینیڈین حکومت فیصلہ کرے گی کہ آیا آپ پناہ گزینی کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ کون دعویٰ کر سکتا ہے۔ پناہ گزینی کے تحفظ کا مطالبہ کرنے سے پہلے قانونی مشورہ حاصل کریں۔
کس کو اجازت نہیں ہے
آپ کو کینیڈا میں پناہ گزینی کا دعوی کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے اگر:
- آپ کسی دوسرے ملک میں کنونشن پناہ گزین ہیں جہاں آپ جا سکتے ہیں
- آپ نے امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، یا نیوزی لینڈ میں پناہ گزینی کا دعویٰ کیا ہے
- آپ کو کینیڈا نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ آپ پناہ گزینی کا دعویٰ نہیں کر سکتے۔
- آپ نے کینیڈا میں پناہ گزینی کا دعویٰ کیا تھا جسے واپس لے لیا گیا، چھوڑ دیا گیا یا مسترد کر دیا گیا تھا۔
- آپ کی شناخت خطرناک یا مجرم کے طور پر ہوئی ہے، یا آپ نے انسانی حقوق کے قوانین کو توڑا ہے
- آپ کو پہلے ہی کینیڈا میں ایک محفوظ شخص کی حیثیت دی گئی تھی
- آپ کو کینیڈا نے ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا
- امریکہ-کینیڈا کی زمینی سرحد پر، آپ محفوظ تیسرے ملک معاہدے (STCA) کی وجہ سے داخل نہیں ہو سکتے
محفوظ تیسرے ملک معاہدے/ سیف تھرڈ کنٹری ایگریمنٹ (STCA)
اگر آپ امریکہ سے کینیڈا میں داخل ہوتے ہیں، تو کینیڈا اور امریکہ کے درمیان ایک معاہدہ جسے سیف تھرڈ کنٹری ایگریمنٹ (STCA) کہتے ہیں، پناہ گزینی کے تحفظ کا مطالبہ کرنا مشکل بنا دیتا ہے۔ معاہدہ کہتا ہے کہ آپ اپنا پناہ گزینی کا دعویٰ پہلے محفوظ ملک میں کریں جس میں آپ داخل ہوں۔ STCA آپ پر لاگو ہوگا اگر آپ سرکاری سرحدی کراسنگ سے کینیڈا میں داخل ہوتے ہیں، یا اگر آپ سرکاری سرحدی کراسنگ کے درمیان کینیڈا میں داخل ہوتے ہیں اور آپ ملک میں داخل ہونے کے 14 دنوں کے اندر پناہ گزینی کا دعویٰ کرتے ہیں۔
اگر آپ زمینی راستے سے کینیڈا جاتے ہیں، تو آپ پناہ گزینی کا دعویٰ صرف اس صورت میں کر سکتے ہیں اگر:
- آپ کے خاندان کا ایک فرد کینیڈا میں ہے
- آپ 19 سال سے کم عمر کے بچے ہیں، اکیلے سفر کر رہے ہیں، اور امریکہ میں آپ کے والدین یا قانونی سرپرست نہیں ہیں
- آپ کے پاس کینیڈا کا درست ویزا، یا مطالعہ یا ورک پرمٹ ہے
- آپ کو امریکہ یا آپ کے ملک میں مجرمانہ سزائے موت کا سامنا ہے
- اگر آپ بے وطن ہیں
- آپ امریکہ کے شہری ہیں
ایک سرحدی اہلکار آپ سے یہ دیکھنے کے لیے سوالات پوچھے گا کہ آیا آپ ان میں سے کسی ایک استثناء کے لیے اہل ہیں یا نہیں۔ اگر آپ اہل ہیں، تو آپ کو کینیڈا میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ اگر آپ مستثنیات میں سے کسی ایک کے لیے اہل نہیں ہیں، تو آپ کو واپس امریکہ بھیجا جا سکتا ہے۔ اگر ممکن ہو تو، اپنے وکیل یا قانونی نمائندے سے کینیڈا میں رہنے کی کوشش کرنے کے دوسرے طریقوں کے بارے میں بات کریں۔
مزید معلومات کے لیے محفوظ تیسرا ملک معاہدہ دیکھیں
پناہ گزینی کے دعوے کے عمل کا جائزہ
کینیڈا میں رہنے کے لیے، آپ کو حکومت کو دکھانا ہوگا کہ آپ وہی ہیں جسے کینیڈا پناہ گزین کہتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کا یہ ظاہر کرنا ضروری ہے کہ آپ ایک کنوینشن رفیوجی یا تحفّظ کے ضرورت مند شخص ہیں۔ اگر آپ کی ایک سے زیادہ ممالک میں حیثیت ہے، تو آپ کو یہ ظاہر کرنا چاہیے کہ آپ کو ہر ایک میں خطرہ ہے۔ آپ کو یہ بھی واضح کرنا ہو گا کہ جو آپ کہہ رہے ہیں آپ ہیں اور جو آپ کی کہانی ہے وہ سب سچ ہے۔ آپ یہ کر سکتے ہیں اگر آپ شواہد جمع کرکے، ایمانداری سے واضح طور پر تفصیل سے بتایئں کہ آپ کے ساتھ کیا ہوا تھا۔
اپنا پناہ گزینی کا دعوی شروع کریں
پناہ گزینی کا دعویٰ کرنے کا پہلا قدم یہ ہے کہ کینیڈا کی حکومت کو یہ بتانا ہے کہ آپ تحفظ چاہتے ہیں۔ ایسا کرنے کے دو طریقے ہیں۔ آپ کا کینیڈا میں ہونا ضروری ہے
- اگر آپ کینیڈا کے اندر ہیں: اپنی آن لائن درخواست کو IRCC پورٹل پر مکمل کریں اور جمع کرائیں۔
- اگر آپ سرحد، ہوائی اڈے، یا حراستی مرکز پر ہیں:CBSA افسر کو بتائیں کہ آپ پناہ گزینی کا دعویٰ کرنا چاہتے ہیں
CBSA یا IRCC فیصلہ کرتا ہے کہ آیا آپ کو کینیڈا میں پناہ گزینی کا دعویٰ کرنے کی اجازت ہے۔ اگر آپ کر سکتے ہیں، تو وہ آپ کا دعویٰ IRB-RPD کو بھیج دیتے ہیں
مزید معلومات کے لیے اپنا پناہ گزینی کا دعوی شروع کریں کے سیکشن کو دیکھیں۔
آپ کے پناہ گزینی کے دعوے کی سماعت
آپ کے دعوے کی سماعت ہوگی۔ آپ کی سماعت پر، IRB-RPD ( ممبر) کا ایک رکن آپ کی کہانی اور آپ کے گواہوں کی باتیں سنتا ہے۔ وہ آپ کا BOC فارم IRCC یا CBSA کے نوٹس، اور جو کچھ بھی آپ نے انہیں دیا ہے ان کا جائزہ لیتے ہیں
مزید معلومات کے لیے آپ کی پناہ گزینی کی سماعت میں دیکھیں۔
آپ کے پناہ گزینی کے دعوے کی سماعت کے بعد
آپ کی سماعت کے بعد، IRB-RPD آپ کو بتاتا ہے کہ آیا آپ کا پناہ گزینی کا دعویٰ قبول کر لیا گیا ہے۔ اگر اسے قبول کر لیا جاتا ہے، تو آپ مستقل رہائشی (پرماننٹ ریزیڈینٹ) بننے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اگر آپ کا دعوی مسترد ہو جاتا ہے، تو آپ اپیل کر سکتے ہیں (جائزہ طلب کریں)۔ اپنے اختیارات کے بارے میں جانیں کسی وکیل یا قانونی نمائندے سے بات کریں۔
مزید معلومات کے لیے آپ کی سماعت کے بعد دیکھیں
