یہ سیکشن آپ کو اپنے وقت کو اچھے طریقے سے استعمال کرنے کے بارے میں مفید خیالات دیتا ہے، خاص طور پر جب آپ اپنے پناہ گزینی کی سماعت کا انتظار کر رہے ہوں۔
صبر کریں
انتظار، پناہ گزینی کے دعوے کا ایک عام حصہ ہے۔ آپ کو اپنی سماعت کے لیے انتظار کرنا پڑ سکتا ہے یا یہ جاننے کے لیے انتظار کرنا پڑے گا کہ آیا آپ کا دعویٰ قبول کر لیا گیا ہے یا نہیں۔
تیاری کریں
اپنے انتظار کے وقت کو اپنی سماعت کی تیاری کے لیے استعمال کریں:
- IRB-RPD کے ساتھ ہیئرنگ ریڈی ٹور میں شرکت کریں۔ آپ سیکھیں گے کہ اپنی سماعت کے لیے تیاری کیسے کرنی ہے اور سماعت پر کیا ہو گا۔ آپ IRB کے ارکان سے بھی مل سکیں گے اور سماعت کے بارے میں سوالات پوچھ سکیں گے۔
- اپنے BOC فارم، اپنے بیانیے، اور جو شواہد آپ نے بھیجے ہیں ان کو پرکھیں۔
- ایسی کوئی بھی معلومات تلاش کریں جو آپ کے BOC، بیانیے، انٹرویو کے نوٹس، شواہد اور دیگر دستاویزات (بشمول بیرون ملک ویزا درخواستیں) میں میچ نہ ہوں۔ اپنے قانونی نمائندے کو بتائیں آپ IRB-RPD میں تبدیلیاں بھیجنا چاہتے ہیں۔
- اپنے ملک کی خبروں سے باخبر رہیں۔ اگر کچھ ایسا ہوتا ہے جو آپ کے دعوے سے متعلق ہو، تو اپنے قانونی نمائندے کو بتائیں۔
آباد ہو جائیں
ہر طرح کے انتظار کے وقت کو استعمال کریں اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کے افراد کو آباد کرنے کے لیے . آپ یہ سب کر سکتے ہیں:
- اپنی انگریزی یا فرانسیسی کو بہتر بنائیں
- نوکری تلاش کریں
- جسمانی طور پر متحرک رہیں
- کمیونٹی کے رضاکار بنیں
- نئے آنے والوں کے لیے ایک گروپ میں شامل ہوں
- اپنے پڑوسیوں کو جانیں
