آپ کے پناہ گزینی کا دعویٰ کرنے کے بعد CBSA یا IRCC کا ایک افسر آپ سے سوالات کرے گا تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ آیا آپ کا دعویٰ IRB-RPD کو بھیجنے کے لیے اہل ہے یا نہیں۔ اسے اہلیت کا انٹرویو کہا جاتا ہے۔ یہ انٹرویو آپ کی پناہ گزینی کے دعوے کی سماعت نہیں ہے، لیکن آپ کے جوابات بعد میں آپ کی سماعت میں استعمال کیے جا سکتے ہیں تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ آیا آپ کو پناہ گزین کا درجہ دیا جائے یا نہیں
وہ آپ سے ایسے سوالات پوچھیں گے:
- آپ کینیڈا کیوں آئے؟
- اپنے ملک میں آپ کو کس انسان یا چیز سے خطرہ ہے؟
- اگر آپ اپنے ملک واپس گئے تو آپ کے ساتھ کیا ہو گا؟
- کیا آپ کو کبھی گرفتار یا حراست میں لیا گیا ہے؟ (کسی بھی وجہ سے)
- کیا آپ نے کسی دوسرے ملک میں پناہ گزینی کا دعوی کیا ہے؟
- آپ کی قانونی حیثیت یا شہریت کن ممالک میں ہے؟
- آپ نے کینیڈا آنے کا سفر کیسے کیا؟
- کینیڈا آنے میں آپ کی مدد کس نے کی؟
- کیا کینیڈا میں آپ کے کوئی رشتہ دار ہیں؟
آپ کے جوابات میں دیانت داری اہم ہے۔ یہ یقینی بنانے کی پوری کوشش کریں کہ جو معلومات آپ دیتے ہیں وہ درست ہوں۔ اگر آپ کو کجھ سمجھ نہیں آ رہا تو پوچھ لیں۔ اگر آپ کوئی تاریخ صحیح سے نہیں جانتے تو افسر کو بتائیں اور فارم پر بھی لکھیں۔ آپ کو سماعت کے دوران وضاحت کرنی پڑ سکتی ہے۔
اگر آپ کو اہلیت کے انٹرویو کے دوران کسی مترجم کی ضرورت ہو تو IRCC یا CBSA افسر سے کہیں کہ آپ کو فراہم کرے. ضروری ہے کہ آپ ہر بات کو سمجھ سکیں اور واضح طور پر بات کر سکیں۔
داخلے کی گزرگاہ پر CBSA کے ساتھ اہلیت کا انٹرویو
اگر آپ داخلے کی گزرگاہ پر پناہ گزینی کا دعویٰ کرتے ہیں تو CBSA آپ کی اہلیت کی جانچ کرنے کی ذمہ دار ہے۔ آپ کی اہلیت کا انٹرویو داخلے کی گزر گاہ پر فوراً ہو سکتا ہے۔
بعض اوقات آپ کو اہلیت کے انٹرویو کے لیے کسی اور دن آنے کا کہا جا سکتا ہے۔ اگر ایسا ہو تو، CBSA کی طرف سے آپ کو "دعوے کی رسید” کا خط دے دیا جائے گا۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ نے پناہ گزینی کا دعوٰی شروع کر دیا ہے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ آپ دی گئی تاریخ پر اپنی اہلیت کے انٹرویو کے لیے پیش ہوں۔
ایک CBSA افسر آپ کو کینیڈا کے اندر سے IRCC پورٹل پر اپنی درخواست مکمل کرنے کے لیے بھی کہہ سکتا ہے۔ اپنی درخواست جمع کروانے کے بعد آپ کو بعد کی تاریخ میں IRCC کے ساتھ اہلیت کے انٹرویو میں شرکت کے لیے ہدایات موصول ہوں گی۔
آپ کے اہلیت کے انٹرویو میں، اگر CBSA افسر یہ فیصلہ کرتا ہے کہ آپ کا دعویٰ IRB-RPD کو بھیجے جانے کے لیے اہل ہے تو وہ آپ کو یہ دیں گے:
- پناہ گزینوں کے تحفظ کا شناختی دستاویز (RPID) اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کی شناخت کیا ہے اور آپ پناہ گزینی کے دعویدار ہیں۔ RPID کے ساتھ، آپ عبوری فیڈرل ہیلتھ پروگرام کے تحت طبی خدمات اور کینیڈا میں دیگر خدمات اور فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ اس فارم پر آپ کا منفرد کلائنٹ شناختی نمبر/ یونیق کلائنٹ آئیڈینٹیفائر (UCI) درج ہوتا ہے۔
- ریفرل لیٹر کی تصدیق (کنفرمیششن آف ریفررل لیٹر)۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ CBSA نے آپ کی فائل IRB-RPD کو کاروائی کے لیے بھیج دی ہے۔ IRB-RPD آپ کی فائل کا جائزہ لینے کے بعد آپ کو سماعت کی تاریخ دے گا۔
- میڈیکل رپورٹ فارم۔ یہ آپ کو امیگریشن میڈیکل امتحان (IME) کے بارے میں بتاتا ہے جو آپ نے اگلے 30 دنوں کے اندر مکمل کرنا ہو گا۔
- دعویدار کی کٹ۔ اس میں ہے:
- شناخت اور سفری دستاویزات کی تصدیق شدہ کاپیاں، جو CBSA نے آپ سے لی تھیں،
- ایک دعویدار کی گایئڈ،
- آپکے مکمل کردہ فارم کی کاپیاں(اگر کوئی ہیں)
- درخواست فارمز مکمل کرنے کی ہدایات اگر آپ نے انہیں ذاتی طور پر پُر نہیں کیا، اور
- آپ کے انٹرویو سے معلومات۔ CBSA ان نوٹس کو IRB-RPD کو بھی بھیجتا ہے
- بنیادی کلیم فارم (BOC) (خاندان کے ہر فرد کے لیے ایک)۔ آپ کو اپنا BOC فارم بھرنا اور 45 دن کے اندر IRB کو بھیجنا چاہیے۔ (فارم میں 15 دن لکھا سکتا ہو ہے لیکن یہ اب درست نہیں ہے)
- ہٹانے کا حکم نامہ۔ یہ تمام پناہ گزینی کے دعویداروں کو دیا جاتا ہے۔ یہ صرف اس صورت میں نافذ ہوتا ہے جب آپ کا دعویٰ مسترد ہو جائے۔
IRCC اندرونِ ملک کے ساتھ اہلیت کا انٹرویو
اگر آپ اندرونِ ملک اپنا پناہ گزینی کا دعوی کرتےہیں، تو آپ اپنی درخواست اور BOC (بنیادی کلیم) فارم IRCC کے پورٹل پر جمع کروائیں گے ۔ اس کے بعد، IRCC کی طرف سے آپ کو اہلیت کے انٹرویو کی تاریخ ملے گی۔
اہلیت کے انٹرویو میں ایک IRCC افسر:
- آپ کا درخواست فارم دیکھے گا اور IRCC پورٹل پر موجود تمام معلومات جانچے گا اور دی گئی معلومات کے متعلق آپ سے سوال کرے گا۔
- آپ کے خاندان کے افراد کے نام، تاریخیں، جائے پیدائش اور رابطے کی معلومات کو ٹھیک سے جانچے گا۔
- فیصلہ کرنے کے لیے سوال پوچھے گا کہ کیا آپ پناہ کا دعوی کر سکتے ہیں۔
آپ کے اہلیت کے انٹرویو میں، IRCC کا افسر یہ فیصلہ کر سکتا ہے کہ آپ کا دعویٰ IRB-RPD کو بھیجے جانے کے لیے اہل ہے۔ اس کے بعد افسر آپ کو یہ دیں گے:
- پناہ گزینوں کے تحفظ کا شناختی دستاویز (RPID) اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کی شناخت کیا ہے اور آپ پناہ گزینی کے دعویدار ہیں۔ RPID کے ساتھ، آپ عبوری فیڈرل ہیلتھ پروگرام کے تحت طبی خدمات اور کینیڈا میں دیگر خدمات اور فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ اس فارم پر آپ کا منفرد کلائنٹ شناختی نمبر/ یونیق کلائنٹ آئیڈینٹیفائر (UCI) درج ہوتا ہے۔
- حوالہ کر دینے کا تصدیقی خط ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ IRCC نے آپ کا کیس پراسیسنگ کے لیے IRB-RPD کو بھیج دیا ہے۔ IRB-RPD آپ کے کیس کا جائزہ لینے کے بعد آپ کو سماعت کی تاریخ دے گا۔
- دعویدار کی کٹ۔ اس میں ہے:
- شناختی اور سفری دستاویزات کی تصدیق شدہ کاپیاں جو IRCC نے آپ سے لی تھیں،
- ایک دعویدار کی گایئڈ،
- آپ کے انٹرویو سے معلومات۔ IRCC ان یاداشتوں کو IRB-RPD کو بھی بھیجتا ہے۔
- ہٹانے کا حکم نامہ۔ یہ تمام پناہ گزینی کے دعویداروں کو دیا جاتا ہے۔ یہ صرف اس صورت میں نافذ ہوتا ہے جب آپ کا دعویٰ مسترد ہو جائے۔
IRCC افسر دعوے کے عمل میں اگلے مراحل کی وضاحت کرے گا۔
اہلیت کے کا میاب انٹرویو کے بعد، آپ IRB-RPD کے ساتھ اپنی پناہ گزینی کی سماعت کا انتظار کریں گے۔ اس بارے میں غور کرنا شروع کریں کہ آپ کو اپنے دعوے کی تائید کے لیے کون سے شواہد مل سکتے ہیں۔
وہ لوگ جو اہل نہیں ہیں کہ ان کا پناہ گزینی کا دعویٰ IRB-RPD کو بھیجنا جاۓ۔
آپ کے اہلیت کے انٹرویو میں، CBSA یا IRCC کا افسر یہ فیصلہ کر سکتا ہے کہ آپ کا دعویٰ IRB-RPD کو بھیجنے کے لیے اہل نہیں ہے۔ درج ذیل صورتوں میں آپ اہل نہیں ہو سکتے:
- آپ کسی دوسرے ملک میں روایتی (کنونشن) پناہ گزین ہیں جہاں آپ جا سکتے ہیں
- آپ نے امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، یا نیوزی لینڈ میں پناہ گزینی کا دعویٰ کیا تھا
- آپ کو کینیڈا نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ آپ پناہ گزینی کا دعویٰ نہیں کر سکتے
- آپ نے کینیڈا میں پناہ گزینی کا دعویٰ کیا تھا جسے واپس لے لیا گیا تھا، چھوڑ دیا گیا تھا یا مسترد کر دیا گیا تھا۔
- آپ کی شناخت خطرناک یا مجرم کے طور پر ہوئی ہے، یا آپ نے انسانی حقوق کے قوانین کو توڑا ہے۔
- آپ کو کینیڈا میں پہلے ہی ایک محفوظ شخص کی حیثیت دی گئی تھی۔
- آپ کو کینیڈا سے اخراج کا حکم موصول ہوا ہے
- امریکہ-کینیڈا کی زمینی سرحد پر، آپ تیسرا محفوظ ملک معاہدہ (سیف تھرڈ کنٹری ایگریمنٹ) (STCA) کی وجہ سے داخل نہیں ہو سکتے۔
اگر آپ نے اپنا دعویٰ 3 جون، 2025 کو یا اس کے بعد کیا ہے:
بل C-12 کی وجہ سے، مزید دو وجوہات ہیں جن کی بنا پر آپ کے پناہ گزینی کے دعوے کو IRB-RPD کو بھیجا نہیں جا سکتا۔ یہ قواعد صرف 3 جون، 2025 کو یا اس کے بعد کیے گئے دعووں پر لاگو ہوتے ہیں
- آپ نے کینیڈا میں اپنے پہلے داخلے کے ایک سال سے زیادہ عرصے بعد (24 جون، 2020 کے بعد) دعویٰ کیا، چاہے آپ کینیڈا سے چلے گئے ہوں اور دوبارہ واپس آئے ہوں۔
- آپ سرکاری بارڈر کراسنگ کے ذریعے کینیڈا میں داخل ہوئے اور داخلے کے 14 دن بعد اپنا دعویٰ کیا
اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ 24 جون 2020 کے بعد کسی بھی مدت کے لیے کینیڈا میں داخل ہوئے، اور 24 جون 2020 کے بعد اپنی پہلی آمد کے ایک سال کے اندر پناہ گزینی کا دعویٰ نہیں کیا، تو ممکن ہے کہ آپ کا پناہ گزینی کا دعویٰ IRB-RPD کو نہ بھیجا جائے۔ اس کے بجائے، آپ کو ایک اور عمل تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے جسے PRRA کہا جاتا ہے۔ PRRA تک رسائی حاصل کرنے کے لیے آپ کو اب بھی پناہ گزینی کا دعویٰ شروع کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے
مزید معلومات کے لیے اگر میرا دعویٰ نااہل قرار پائے کے موضوع کو دیکھیں۔
