اہلیت کا انٹرویو

اپنے پناہ گزینی کا دعوی کرنے کے بعد، CBSA یا IRCC کا افسر یہ جاننے کے لیے آپ سے سوالات کرے گا کہ آیا آپ پناہ کا دعوی کر سکتے ہیں یا نہیں۔ یہ اہلیت کا انٹرویو کہلاتا ہے۔ یہ آپ کی پناہ گزینی کی سماعت نہیں ہے ، البتہ آپ کے جواب بعد میں آپ کی سماعت کے دوران یہ فیصلہ کر نے میں استعمال ہو سکتے ہیں کہ آیا آپ کو پناہ گزین کی حیثیت دی جائے ۔

وہ آپ سے ایسے سوالات پوچھیں گے:

  • آپ کینیڈا کیوں آئے؟
  • اپنے ملک میں آپ کو کس انسان یا چیز سے خطرہ ہے؟
  • اگر آپ اپنے ملک واپس گئے تو آپ کے ساتھ کیا ہو گا؟
  • کیا آپ کو کبھی گرفتار یا حراست میں لیا گیا ہے؟ (کسی بھی وجہ سے)
  • کیا آپ نے کسی دوسرے ملک میں پناہ گزینی کا دعوی کیا ہے؟
  • آپ کی قانونی حیثیت یا شہریت کن ممالک میں ہے؟
  • آپ نے کینیڈا آنے کا سفر کیسے کیا؟
  • کینیڈا آنے میں آپ کی مدد کس نے کی؟
  • کیا کینیڈا میں آپ کے کوئی رشتہ دار ہیں؟

آپ کے جوابات میں دیانت داری اہم ہے۔ یہ یقینی بنانے کی پوری کوشش کریں کہ جو معلومات آپ دیتے ہیں وہ درست ہوں۔ اگر آپ کو کجھ سمجھ نہیں آ رہا تو پوچھ لیں۔ اگر آپ کوئی تاریخ صحیح سے نہیں جانتے تو افسر کو بتائیں اور فارم پر بھی لکھیں۔ آپ کو سماعت کے دوران وضاحت کرنی پڑ سکتی ہے۔

اگر آپ کو اہلیت کے انٹرویو کے دوران کسی مترجم کی ضرورت ہو تو IRCC یا CBSA افسر سے کہیں کہ آپ کو فراہم کرے. ضروری ہے کہ آپ ہر بات کو سمجھ سکیں اور واضح طور پر بات کر سکیں۔

داخلے کی گزرگاہ پر CBSA کے ساتھ اہلیت کا انٹرویو

اگر آپ داخلے کی گزرگاہ پر پناہ گزینی کا دعویٰ کرتے ہیں تو CBSA آپ کی اہلیت کی جانچ کرنے کی ذمہ دار ہے۔ آپ کی اہلیت کا انٹرویو داخلے کی گزر گاہ پر فوراً ہو سکتا ہے۔

بعض اوقات آپ کو اہلیت کے انٹرویو کے لیے کسی اور دن آنے کا کہا جا سکتا ہے۔ اگر ایسا ہو تو، CBSA کی طرف سے آپ کو "دعوے کی رسید” کا خط دے دیا جائے گا۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ نے پناہ گزینی کا دعوٰی شروع کر دیا ہے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ آپ دی گئی تاریخ پر اپنی اہلیت کے انٹرویو کے لیے پیش ہوں۔

ایک CBSA افسر آپ کو کینیڈا کے اندر سے IRCC پورٹل پر اپنی درخواست مکمل کرنے کے لیے بھی کہہ سکتا ہے۔ اپنی درخواست جمع کروانے کے بعد آپ کو بعد کی تاریخ میں IRCC کے ساتھ اہلیت کے انٹرویو میں شرکت کے لیے ہدایات موصول ہوں گی۔

آپ کے اہلیت کے انٹرویو میں، اگر CBSA کا افسر فیصلہ کرتا ہے کہ آپ کو پناہ گزینی کا دعویٰ کرنے کی اجازت ہے تو آپ کو یہ دستاویزات دیۓ جائیں گے:

  • پناہ گزینی کے تحفظ کے دعویدار کی دستاویز (RPCD). اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کون ہیں اور آپ پناہ گزینی کے دعویدار ہیں۔ RPCD ملنے کے ساتھ، آپ  عبوری فیڈرل ہیلتھ پروگرام کے ذریعے طبی خدمات اور کینیڈا میں دیگر خدمات اور فوائد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس فارم پر آپ کا  منفرد کلائنٹ شناختی نمبر/ یونیق کلائنٹ آئیڈینٹیفائر (UCI)  نمبر ہے۔
  • ریفرل لیٹر کی تصدیق (کنفرمیششن آف ریفررل لیٹر)۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ CBSA نے آپ کی فائل IRB-RPD کو کاروائی کے لیے بھیج دی ہے۔ IRB-RPD آپ کی فائل کا جائزہ لینے کے بعد آپ کو سماعت کی تاریخ دے گا۔
  • میڈیکل رپورٹ فارم۔ یہ آپ کو امیگریشن میڈیکل امتحان (IME) کے بارے میں بتاتا ہے جو آپ نے اگلے 30 دنوں کے اندر مکمل کرنا ہو گا۔
  • دعویدار کی کٹ۔ اس میں ہے:
    • شناخت اور سفری دستاویزات کی تصدیق شدہ کاپیاں، جو CBSA نے آپ سے لی تھیں،
    • ایک دعویدار کی گایئڈ،
    • آپکے مکمل کردہ فارم کی کاپیاں(اگر کوئی ہیں)
    • درخواست فارمز مکمل کرنے کی ہدایات اگر آپ نے انہیں ذاتی طور پر پُر نہیں کیا، اور
    • آپ کے انٹرویو سے معلومات۔ CBSA ان نوٹس کو IRB-RPD کو بھی بھیجتا ہے
  •  بنیادی کلیم فارم (BOC)  (خاندان کے ہر فرد کے لیے ایک)۔ آپ کو اپنا BOC فارم بھرنا اور 45 دن کے اندر IRB کو بھیجنا چاہیے۔ (فارم میں 15 دن لکھا سکتا ہو ہے لیکن یہ اب درست نہیں ہے)
  • ہٹانے کا حکم نامہ۔ یہ تمام پناہ گزینی کے دعویداروں کو دیا جاتا ہے۔ یہ صرف اس صورت میں نافذ ہوتا ہے جب آپ کا دعویٰ مسترد ہو جائے۔

IRCC اندرونِ ملک کے ساتھ اہلیت کا انٹرویو

اگر آپ اندرونِ ملک اپنا پناہ گزینی کا دعوی کرتےہیں، تو آپ اپنی درخواست اور BOC (بنیادی کلیم) فارم IRCC کے پورٹل پر جمع کروائیں گے ۔ اس کے بعد، IRCC کی طرف سے آپ کو اہلیت کے انٹرویو کی تاریخ ملے گی۔

اہلیت کے انٹرویو میں ایک IRCC افسر:

  • آپ کا درخواست فارم دیکھے گا اور IRCC پورٹل پر موجود تمام معلومات جانچے گا اور دی گئی معلومات کے متعلق آپ سے سوال کرے گا۔
  • آپ کے خاندان کے افراد کے نام، تاریخیں، جائے پیدائش اور رابطے کی معلومات کو ٹھیک سے جانچے گا۔
  • فیصلہ کرنے کے لیے سوال پوچھے گا کہ کیا آپ پناہ کا دعوی کر سکتے ہیں۔

آپ کے اہلیت کے انٹرویو میں، IRCC افسر فیصلہ کر سکتا ہے کہ آپ کو پناہ گزینی کا دعوی کرنے کی اجازت ہے۔ پھر افسر آپ کو یہ دے گا:

  • پناہ گزینی کے تحفظ کے دعویدار کی دستاویز (RPCD). اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کون ہیں اور آپ پناہ گزینی کے دعویدار ہیں۔ RPCD ملنے کے ساتھ، آپ  عبوری فیڈرل ہیلتھ پروگرام کے ذریعے طبی خدمات اور کینیڈا میں دیگر خدمات اور فوائد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس فارم پر آپ کا  منفرد کلائنٹ شناختی نمبر/ یونیق کلائنٹ آئیڈینٹیفائر (UCI)  نمبر ہے۔
  • ریفرل لیٹر کی تصدیق (کنفرمیششن آف ریفررل لیٹر)۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ CBSA نے آپ کی فائل IRB-RPD کو کاروائی کے لیے بھیج دی ہے۔ IRB-RPD آپ کی فائل کا جائزہ لینے کے بعد آپ کو سماعت کی تاریخ دے گا۔
  • دعویدار کی کٹ۔ اس میں ہے:
    • شناختی اور سفری دستاویزات کی تصدیق شدہ کاپیاں جو IRCC نے آپ سے لی تھیں،
    • ایک دعویدار کی گایئڈ،
    • آپ کے انٹرویو سے معلومات۔ IRCC ان یاداشتوں کو IRB-RPD کو بھی بھیجتا ہے۔
  •  بنیادی کلیم فارم (BOC)  (خاندان کے ہر فرد کے لیے ایک)۔ آپ کو اپنا BOC فارم بھرنا اور 45 دن کے اندر IRB کو بھیجنا چاہیے۔ (فارم میں 15 دن لکھا سکتا ہو ہے لیکن یہ اب درست نہیں ہے)
  • ہٹانے کا حکم نامہ۔ یہ تمام پناہ گزینی کے دعویداروں کو دیا جاتا ہے۔ یہ صرف اس صورت میں نافذ ہوتا ہے جب آپ کا دعویٰ مسترد ہو جائے۔

IRCC افسر دعوے کے عمل میں اگلے مراحل کی وضاحت کرے گا۔

اہلیت کے کا میاب انٹرویو کے بعد، آپ IRB-RPD کے ساتھ اپنی پناہ گزینی کی سماعت کا انتظار کریں گے۔ اس بارے میں غور کرنا شروع کریں کہ آپ کو اپنے دعوے کی تائید کے لیے کون سے شواہد مل سکتے ہیں۔

کون پناہ گزینی کا دعویٰ کرنے کا اہل نہیں ہو سکتا

آپ کے اہلیت کے انٹرویو میں، CBSA یا IRCC افسر فیصلہ کر سکتا ہے کہ آپ کینیڈا میں پناہ گزینی کا دعویٰ نہیں کر سکتے ہیں۔ آپ اہل نہیں ہوسکتے ہیں اگر:

  • آپ کسی دوسرے ملک میں روایتی (کنونشن) پناہ گزین ہیں جہاں آپ جا سکتے ہیں
  • آپ نے امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، یا نیوزی لینڈ میں پناہ گزینی کا دعویٰ کیا تھا
  • آپ کو کینیڈا نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ آپ پناہ گزینی کا دعویٰ نہیں کر سکتے
  • آپ نے کینیڈا میں پناہ گزینی کا دعویٰ کیا تھا جسے واپس لے لیا گیا تھا، چھوڑ دیا گیا تھا یا مسترد کر دیا گیا تھا۔
  • آپ کی شناخت خطرناک یا مجرم کے طور پر ہوئی ہے، یا آپ نے انسانی حقوق کے قوانین کو توڑا ہے۔
  • آپ کو کینیڈا میں پہلے ہی ایک محفوظ شخص کی حیثیت دی گئی تھی۔
  • آپ کو کینیڈا نے ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
  • امریکہ-کینیڈا کی زمینی سرحد پر، آپ تیسرا محفوظ ملک معاہدہ (سیف تھرڈ کنٹری ایگریمنٹ) (STCA) کی وجہ سے داخل نہیں ہو سکتے۔

اگر آپ پناہ گزینی کا دعویٰ کرنے کے اہل نہیں ہیں، تو آپ کو کینیڈا چھوڑنے کی ہدایات کے ساتھ برطرفی کا حکم دیا جائے گا۔ قانونی نمائندے سے مشودہ لیں کہ کیا آپ کے پاس کینیڈا میں رہنے کے اور طریقے ۔