IRCC پورٹل

IRCC پورٹل کو سمجھیں

اگر آپ اپنا پناہ گزینی کا دعوی شروع کرتے وقت پہلے سے کینیڈا کے اندر ہیں، تو آپ IRCC پورٹل نامی ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنا پناہ گزینی کا دعویٰ جمع کرائیں گے۔ آپ سوالات کا جواب دیں گے اور اپنا BOC فارم اور دستاویزات پورٹل کے ذریعے بھیجیں گے۔ IRCC آپ کی جمع کرائی گئی معلومات کو استعمال کر کے یہ فیصلہ کرتا ہے کہ آیا آپ پناہ گزینی کا دعویٰ کرنے کے اہل ہیں یا نہیں۔ اگر آپ اہل پائے جاتے ہیں تو ان تمام معلومات کی ایک کاپی امیگریشن اینڈ ریفیوجی بورڈ (IRB) کو موصول ہوگی۔

اپنی دستاویزات تیار کریں

اس سے پہلے کہ آپ پورٹل استعمال کریں، ان اہم دستاویزات کو تیار رکھنا ضروری ہے:

اپنا IRCC پورٹل اکاؤنٹ بنائیں

جب آپ کے پاس دستاویزات تیار ہو جائیں تو، آپ اکاؤنٹ بنانے کے لیے IRCC پورٹل پر جا سکتے ہیں۔

شروع کیسے کریں

درج ذیل اقدامات لیں:

  1. اکاؤنٹ کے لیے سائن اپ کرنے کے لیے ایک انویٹیشن کوڈ بنائیں۔  
  2. IRCC پورٹل پر اکاؤنٹ کے لیے سائن اپ کریں۔
  3. اپنے اکاؤنٹ میں سائن ان ہونے کے بعد، "ایک درخواست شروع کریں” پر کلک کریں اور پھر "پناہ گزینی کا دعویٰ کریں” کو منتخب کریں۔

آپ اپنے اور اپنے خاندان کے افراد کے لیے صرف ایک IRCC پورٹل اکاؤنٹ بناتے ہیں۔ پورٹل میں آپ، آپ کے شریک حیات، اور بچوں میں سے ہر ایک کا اپنا پروفائل ہوگا۔

اپنا دعویٰ کرنے کے لیے IRCC پورٹل کا استعمال کریں

ایک بار جب آپ کا اکاؤنٹ بن جاۓ، تو آپ کو پورٹل پر تمام سوالوں کے جوابات دینا شروع کر دینا چاہیے۔

پورٹل میں، آپ سے یہ پوچھا جائے گا:

  • آپ کا قانونی نمائندہ
  • ذاتی معلومات
  • رابطے کی معلومات
  • خاندان
  • ٹریول ہسٹری
  • اییڈریس کی تفصیلات بشمول وہ جگہیں جہاں اپ رہتے رہے یاچھپے رہے
  • تعلیم، کام، اور دیگر سرگرمیاں
  • سیکورٹی کے مسائل
  • میڈیکل ہسٹری
  • آپ کے دعوے کے بارے میں تفصیلات

دستاویزات

آپ کو IRCC پورٹل کے ذریعے دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت ہے۔ کچھ دستاویزات درکار ہیں، اور دیگر اختیاری ہیں۔

آپ کو PDF فارمیٹ میں بھیجنے کی ضرورت ہے:

آپ اس وقت اپنے دعوے کے لیے دیگر دستاویزات بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس کوئی قانونی نمائندہ نہیں ہے، تو انتظار کرنا اور بعد میں اپنے نمائندے کے ساتھ اپ لوڈ کرنا اچھا خیال ہے۔ اپنےشواہد کے لیۓ قانونی مدد حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ شواہد بھیجنے کے لیۓ آپ کے پاس اپنی سماعت سے دس دن پہلے تک کا وقت ہے۔

IRCC پورٹل استعمال کرنے کے لیے نکات

  • اگر آپ کر سکتے ہیں تو اپنی مدد کے لیے کوئی وکیل یا دوسرا قانونی نمائندہ حاصل کریں
  • آپ کے جوابات انگریزی یا فرانسیسی میں ہونے چاہئیں۔ اگر آپ کے پاس کوئی مترجم ہے تو اپنے جوابوں پر نگرانی رکھیں۔ان سے کہیں کہ وہ تمام سوال اور جواب آپ کے لیے آپ کی زبان میں دہرائیں۔
  • اندازہ نہ لگائیں اور نہ ہی تاریخیںگھڑیں۔ اگر آپ کو دن/مہینے/سال کی تاریخ کا صحیح دن معلوم نہیں ہے تو آپ مہینے کا پہلا دن لکھ سکتے ہیں۔ یہ بتانے کے لیے ایک خط لکھیں کہ آپ نے ایسا کیا ہے۔
  • اگر آپ کو پورٹل استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے کچھ حصے کو صحیح طریقے سے پُر نہیں سکے تو یہ وضاحت دینے کے لیۓ بھی آپ ایک خط بھیج سکتے ہیں۔

اپنا دعویٰ جمع کر وائیں

ایک بار جب آپ تمام سوالات کے جوابات دے دیں اور اپنے دستاویزات اپ لوڈ کر لیں، آپ اپنا دعویٰ جمع کرا سکتے ہیں۔ محتاط رہیں! "درخواست جمع کروائیں” پر کلک کرنے کے بعد، آپ معلومات میں تبدیلی یا اضافہ نہیں کر سکتے۔ "درخواست جمع کروائیں” کو نہ دبائیں جب تک کہ آپ چیک نہ کر لیں کہ تمام معلومات اور فارم درست اور مکمل ہیں۔ اگر ممکن ہو تو، کسی وکیل یا اپنے قانونی نمائندے سے کہیں کہ تمام چیزوں کا جائزہ لے لے۔

آپ کا دعویٰ جمع کرائے جانے کے بعد، IRCC آپ کو ایک ای میل بھیجے گا کہ اسے دعویٰ موصول ہو گیا ہے۔

آپ کا دعویٰ جمع ہونے کے بعد

آپ کے آن لائن دعویٰ بھیجنے کے بعد،  IRCC اس کا جائزہ لے گا تاکہ یہ یقینی بناۓ کہ یہ مکمل ہے۔

اگر یہ مکمل ہے، تو IRCC:

  • آپ کو دعوے کا رسیدی خط بھیجیں گے، جس سے آپ کو خدمات اور پروگرام حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
  • آپ کو میڈیکل رپورٹ کا فارم اورامیگریشن میڈیکل ایگزام (IME) کروانے کے لیے ہدایات بھیجیں گے۔
  • آپ کو اپنی اگلی ملاقات کے بارے میں ایک خط بھیجیں۔

اگر آپ کا دعویٰ نامکمل ہے، تو IRCC آپ کو بتائے گا کہ کیا رہتا ہے۔

IRCC آپ کے پورٹل اکاؤنٹ کے ذریعے آپ کی درخواست کے بارے میں آپ کو خطوط یا نوٹس بھیج سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے، تو آپ کو IRCC کی طرف سے ایک ای میل ملے گی جس میں آپ کو اپنا اکاؤنٹ چیک کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنی ای میل باقاعدگی سے چیک کرتے ہیں، بشمول آپ کے اسپام فولڈر، تاکہ آپ IRCC کی بھیجی ہوئی کسی چیز سے محروم نہ رہیں۔ اپنے دعوے کی اپ ڈیٹس دیکھنے کے لیے اپنے اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔


اگلا گائیڈ سیکشن: 4.9 بنیادی کلیم اور بیانیہ