آپ کی سماعت کا دورانیہ کیا ہوگا؟
سماعتیں عام طور پر آدھے راسطے میں ایک مختصر وقفے کے ساتھ آدھے دن کی ہوتی ہیں۔ کچھ سماعتیں چھوٹی ہوتی ہیں، اور کچھ لمبی ہوتی ہیں۔ اگر آپ کا دعویٰ آپ کے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ سنا جا رہا ہے، یا اگر بحث کرنے کے لیے بہت سے مسائل ہیں، تو یہ پورا دن بھی لے سکتی ہیں۔
اگر آپ کو ضرورت ہو تو آپ اپنی سماعت کے دوران کسی بھی وقت وقفہ مانگ سکتے ہیں۔
آپ کو کب پہنچنا چاہئے؟
آپ کی سماعت پر جلد پہنچنا ضروری ہے۔ اگر آپ کی سماعت ورچوئل ہے تو آپ کو اپنی سماعت شروع ہونے سے 15 منٹ پہلے آن لائن مائیکروسافٹ ٹیمز کی میٹنگ میں لاگ ان کرنا چاہیے۔ اگر آپ کی سماعت ذاتی طور پر ہے تو آپ کو اپنی سماعت پر 15-30 منٹ پہلے پہنچنا چاہئے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ سماعت کا کمرہ تلاش کر سکیں۔
آپ کی سماعت پر کیا ہوگا؟
1. تعارف:
ممبر کمرے میں موجود ہر ایک کا تعارف کرائے گا اور آپ کے لیۓ سماعت کے طریقہ کار کی وضاحت کرے گا۔ آپ سے کہا جائے گا کہ آپ اپنا دایاں ہاتھ اٹھائیں اور سچ بولنے کا وعدہ کریں۔
2. دستاویزات کی تصدیق:
ممبر ان تمام دستاویزات کا جئزہ لیتا ہے جو آپ کے پناہ گزینی کے دعوے میں بطور شواہد بھیجے گئے ہیں۔ وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہر ایک کے پاس تمام دستاویزات کی کاپی موجود ہو اور وہ ہر دستاویز کو ایک نمبر دیتے ہیں۔ ممبر کسی اصل دستاویزات کو بھی دیکھ سکتا ہے جو آپ اپنی سماعت میں ساتھ لائے ہیں۔
3. سوال کرنا:
اس کے بعد ممبر آپ سے سوالات کرے گا۔ سوالات آپ کی تاریخ، آپ کے دستاویزات، اور ان قانونی مسائل کے بارے میں ہو سکتے ہیں جو آپ کے پناہ گزینی کے دعوے کے لیے اہم ہیں۔ ممبر کے آپ سے سوالات کرنے کے بعد، وزیر کا وکیل (اگر موجود ہو) آپ سے سوالات پوچھ سکتا ہے۔ آپ کا قانونی نمائندہ بھی آپ سے سوالات پوچھ سکتا ہے۔
4. گواہان:
اگر اپ کے ساتھ گواہ ہیں تواپ کے بعد وہ بات کریں گے۔ گواہ صرف اس وقت آپ کی سماعت میں شامل ہو سکیں گے جب ان کے بولنے کا وقت ہو گا۔
5. تبصرے:
آپ کی سماعت کے اختتام پر، ممبر آپ کے وکیل یا آپ کو اپنے الفاظ میں وضاحت کرنے کا موقع فراہم کرے گا کہ آپ کیوں سمجھتے ہیں کہ شواہد یہ ظاہر کرتے ہیں کہ آپ "کنونشن ریفیوجی” یا "پرسن ان نیڈ آف پروٹیکشن” کی تعریف پر پورا اترتے ہیں۔ اسے گزارشات کہتے ہیں۔ اگر آپ کا کوئی قانونی نمائندہ ہے تو وہ سماعت کے بعد ان گذارشات کو تحریری طور پر بھیجنے کے لیے ممبر سے اتفاق کر سکتے ہیں۔ وزیر کے وکیل (اگر موجود ہوں) اپنے تبصرے آخر میں کرتے ہیں۔
6. فیصلہ:
سماعت کے اختتام پر، ممبر آپ کو آپ کے دعوے کو قبول یا مسترد کرنے کا فیصلہ سنا سکتا ہے یا وہ کہہ سکتا ہے کہ آپ کو اپنا فیصلہ ڈاک میں بھیجیں گے۔ دونوں صورتوں میں، آپ کو ڈاک میں "فیصلے کا نوٹس” موصول ہوگا۔
آپ کو اپنی سماعت میں کیا لے کر جانا چاہئے؟
یہ یقینی بنایئں کہ آپ کی سماعت پر آپ کے پاس آپ کا:
- BOC فارم
- بیانیہ
- امیگریشن فارمز
- شواہد
- نوٹس ٹو اپّیئر/ حاضری کا نوٹس کا خط
ممبر اکثر آپ سے کہے گا کہ سوالات کے جوابات دیتے وقت اپنی دستاویزات کو نہ پڑھیں۔ لیکن یہ ضروری ہے کہ آپ کے دستاویزات آپ کے پاس ہوں کیونکہ ممبر آپ سے آپکے دستاویزات میں سے مخصوص حصوں یا صفحات کو دیکھنے کے لیے کہہ سکتا ہے۔
کیا سماعتیں نجی/پرائیویٹ ہوتی ہیں؟
پناہ گزینوں کی تمام سماعتیں ازدار نہ ہوتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ تمام لوگ جو آپ کی سماعت میں حصہ لیتے ہیں، بشمول مترجم، کو آپ کے دعوے کے بارے میں معلومات کسی اور کے ساتھ با نٹنے کی اجازت نہیں ہے۔
اگر آپ کو کوئی سوال سمجھ نہ آئے تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟
اگر ممبر آپ سے کوئی ایسا سوال پوچھتا ہے جو آپ کو سمجھ نہیں آتا ہے تو اس کا جواب دینے کی کوشش نہ کریں۔ ممبر کو بتائیں کہ آپ کو سمجھ نہیں آرہی ہے اور ان سے کہیں کہ وہ اسے مختلف طریقے سے کہیں۔ کبھی بھی جواب گھڑنے کی کوشش نہ کریں۔ اگر آپ کو کسی چیز کا علم یا یقین نہیں ہے، تو بلا جھجک کہہ دیں.
اگر مترجم سے غلطی ہو جائے تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟
مترجم کا کام ہے عین مطابق یا جتنا قریب سے ممکن ہو ترجمہ کرے۔ انہیں نہ کوئی اضافہ کرنا چاہئے اور نہ ہی کچھ چھوڑنا چاہئے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ مترجم نے غلطی کی ہے یا سماعت کے دوران کہی گئی بات آپ کو سمجھ نہیں آئی تو ممبر کو بتانا بہت ضروری ہے۔
آپ کو ممبر کو کیا کہہ کے بلانا چاہئے؟
آپ ممبر کو "سر” یا "میڈم” کہہ سکتے ہیں۔
کیا سماعتیں ریکارڈ کی جاتی ہیں؟
تمام سماعتیں ریکارڈ کی جاتی ہیں۔ اگر آپ کو منفی فیصلہ ملتا ہے تو آپ ریکارڈنگ کی کاپی مانگ سکتے ہیں۔ اگر آپ اپیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو آپ ریکارڈنگ استعمال یہ دکھانے کے لیے کر سکتے ہیں کہ سماعت میں کیا کہا گیا تھا ۔
اگر آپ پریشان ہو جائیں یا رونے لگیں تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟
فکر نہ کریں، پناہ گزینوں کی سماعت کے دوران پریشان ہونا یا رونا ٹھیک/ قابل قبول ہے۔ اگر آپ سماعت کے دوران کسی بھی وقت پریشان ہونے لگیں، تو اپنے آپ کو پرسکون کرنے کے لیے اقدامات کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر:
- 3 یا 4 گہری سانسیں لیں۔
- پانی مانگ لیں
- ایک مختصر وقفے کی درخواست کریں
